Tourism

روشنیوں کا شہر کراچی، اِک گوہرِ نایاب

سورج کی پہلی کرن کے ساتھ پھیلتی روشنی، انگڑائی لیتی ہوائیں، ساحل پر اُڑتے پرندے، دور کہیں بیچ سمندر چلتی کشتی اور اس سے پھینکا جانے والا جال، سرگوشیوں سے باتوں میں بدلتی لہریں، اونٹ کی گردن میں ہلکورے لیتی گھنٹی کی نرم آوازیں، اور ٹریفک کی دبی دبی آواز سے بڑھتا شور، یہ سب جس شہر کے جاگنے کا پتہ دیتی ہیں وہ ہے کراچی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اِس شہر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کبھی سوتا نہیں۔ بلکہ یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ کراچی چوبیس گھنٹے جاگتا ہے اور اپنے باسیوں کو سننے اور اُن کی راہیں ہموار کرنے کے لیے ہر وقت ہمہ تن گوش رہتا ہے۔

یہ سمندر کنارے ماہی گیروں کی پرانی بستی تھی جسے مائی کولاچی کہا جاتا تھا۔ انیسویں صدی میں انگریزوں نے اِس شہر کو ترقی دی اور یوں اس کا نام بدل کر کراچی ہو گیا۔ اور کراچی کو بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والی سلطنت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے دارالحکومت کا درجہ ملا۔

پاکستان بننے کے بعد کراچی کی آبادی صرف چار لاکھ تھی۔ کاروبار اور روزگار کے لیے کراچی آنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا گیا۔ گزرتے وقت کے ساتھ شہر کی آبادی بڑھی، بلند بالا عمارات تعمیر ہوئیں، ساحلِ سمندر پر سیاحوں کا رش ہونے لگا اور آج روشنیوں کا شہر کہلائے جانے والا کراچی پورے پاکستان کی توجہ کا مرکز ہے۔

سن 1959 میں دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد آج تک کراچی کو سندھ کے دارالخلافہ ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ ترقی کرتا روشنیوں کا شہر دیکھتے ہی دیکھتے نایاب اور قیمتی موتیوں کی آماجگاہ بن گیا۔

 

ساحلِ سمندر کے گرویدہ لوگ

کراچی کے باسی ہوں یا دوسرے شہروں اور ملکوں کے سیاح، سب ہی اس کی گہرائی میں چھپے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے کھچے چلے آتے ہیں۔ دن بھر کی تھکا دینی والی مصروفیات اور بھاگ دوڑ اُنہیں سیرگاہوں اور تفریحی مقامات پر تازہ دم ہونے کے لیے کھینچ لاتی ہے۔ ساحلِ سمندر ہر چھوٹے، بڑے، جوان اور بوڑھے کا ہر دلعزیز ہے۔ کسی بھی مکتبِ فکر سے تعلق رکھنے والا شہری چاہے وہ امیر ہو یا غریب، بخوشی ساحلِ سمندر کا رُخ کرتا ہے۔ سمندر کی گیلی ریت پر ننگے پاؤں چلنے کا لطف ہی اور ہے، ڈوبتے سورج کے نظارے کا سحر ہی الگ ہے، اور گھوڑے یا اونٹ کی سواری سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں کا مزہ دوبالا کر دیتی ہے۔ سمندر کے مختلف مقامات میں منوڑہ بیچ، ہاکس بے اور نیلم پوائنٹ مشہور ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کوئی مذہبی تہوار ہو یا تاریخی دن، سب شہری ساحلِ سمندر کو اولین ترجیح دیتے ہیں جو ایک سستی اور پُر لطف سیر گاہ ہے۔

کھانے اور شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے متعدد مقامات

شاپنگ، کھانا پینا اور تفریح کا ایک ساتھ پروگرام ہو تو اکثر سب سے پہلے پورٹ گرینڈ کا نام سامنے آتا ہے۔ پورٹ گرینڈ سمندر کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے سب میں مقبول ہے جہاں ایشیا کی سب سے بڑی فوڈ اسٹریٹ سے لے کر شاپنگ کے لیے اسٹالز بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں مخلتف رنگا رنگ پروگرام بھی منتعقد کیے جاتے ہیں جن میں موسیقی سے لُطف اندوز ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

دو دریا وہ مقام ہے جہاں شہری سمندر کی کھلی آب و ہوا کے ساتھ بہترین کھانوں سے لُطف اندوز ہوتے ہیں۔ نہاری، کڑاہی، بریانی، حلیم، کباب اور بے شمار کھانوں کی لذت سے پرانے کراچی کا علاقہ برنس روڈ بھرا پڑا ہے جو مزیدار اور چٹ پٹے کھانوں کے شوقین افراد کو یہاں مدعو کرتا ہے۔

بوٹ بیسن ایک ایسی سڑک ہے جہاں پر رات گئے تک کھانا کھانے والے افراد کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ اِس سڑک پر متعدد ہوٹل ساتھ ساتھ موجود ہیں۔ تمام لذیز اور چٹ پٹے کھانوں کے علاوہ دو مشہور چیزیں ایسی ہیں جن سے کراچی میں رہنے والے تقریباً سبھی افراد دور نہیں رہ سکتے، وہ ہے پان اور کڑک چائے۔ جبکہ خواتین اور بچوں میں میٹھا پان زیادہ مقبول ہے۔

پی اے ایف میوزیم

پاک فضائیہ عجائب گھر جو پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) میوزیم کے نام سے جانا جاتا ہے، شاہراہِ فیصل پر کارساز فلائی اوور کے قریب واقع ہے۔ میوزیم کے پارک میں ایئر فورس کے استعمال شدہ بہت سے ایئر کرافٹ، ہتھیار اور راڈار نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

میوزیم کے ہال میں پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے سکیل ماڈلز، 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی حدود میں گرنے والا بھارتی طیارہ ،جدید طیاروں کی تصاویر، ایم ایم عالم کا مجسمہ اور قائدِ ملت محمد علی جناح کے زیر استعمال رہنے والا ایئرکرافٹ شامل ہے۔

حال ہی میں پاکستانی نوجوان پائلٹ حسن صدیقی کے ہاتھوں مار گرائے جانے والے بھارتی فوج کے پائلٹ ابھینندن کا مجسمہ بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

الہ دین پارک

گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ایک بہت بڑا پارک واقع ہے جو الہ دین پارک کہلاتا ہے۔
جس میں بےشمار جدید جھولوں سے لے کر کھانے پینے کے اسٹالز اور ثقافتی اشیا سے متعلق متعدد دکانیں موجود ہیں۔

کراچی کے نامور مالز اور مارکیٹس

ڈولمن مال، فورم، پارک ٹاور، اوشین مال، لکی ون اور ملینیئم مال کراچی کے وہ مشہور اور ماڈرن مالز ہیں جو مکمل طور ایئرکنڈیشنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ جہاں مشہور برینڈز کی آؤٹ لیٹ اور فوڈ کورٹ سے لے کر پلے لینڈ بھی موجود ہیں۔ سینما ہالز اور بڑے بڑے گراسری سٹورز بھی یہاں پر قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی کے مشہور اور نامور بازاروں میں طارق روڈ، زینب مارکیٹ، حیدری مارکیٹ اور پرانی ایمپریس مارکیٹ شامل ہے۔

 

تاریخی اور ثقافتی مقامات

تاریخ اور ثقافت کی بات کی جائے تو یہاں سالوں بیت جانے کے بعد بھی بےشمار مقامات پرانے سندھ کی جھلک دکھاتے ہیں جن میں مزار قائد، نیشنل لائیبریری، وزیر مینشن، عبداللہ شاہ غازی کا مزار، موہٹا محل، نشاط سینما، پاکستان کی سب سے بڑی بندر گاہ اور ہوائی اڈہ جیسے نام ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago