کمشنر کراچی کا غیر قانوی عمارات کے خلاف آپریشن کا حکم

کراچی: کمشنر افتخار شلوانی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو شہر بھر میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ یا زیر تعمیر عمارات کے خلاف مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ  فیصلہ جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں کیا گیا۔کمشنر ہاؤس سے میڈیا کو دیے گئے بیانیے کے مطابق، ڈ پٹی کمشنرز اس مہم کی سربراہی کریں گے اوراپنے اپنے اضلاع میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے بھرپور تعاون کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

عمارتیں مسمار کرنے کے لیے  سب ڈویژن کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی  جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر کریں گے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور مقامی پولیس بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار قائم خانی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکر داورکی چئیرمیں شپ میں سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے  شہر میں موجودغیر قانونی عمارتوں کی شناخت کے لیے سروے کیا ہے اوراو اب تک 326 زیر تعمیر عمارتوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ان عمارتوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا جنہوں نے بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی کی ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top