Graana News

کچہری تا موٹروے چوک سگنل فری کوریڈور پر 10 ارب روپے لاگت کا تخمینہ

راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کچہری چوک تا موٹروے چوک سگنل فری کوریڈور پر لاگت کا تخمینہ دس ارب روپے لگایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 22 کلومیٹر طویل اِس کوریڈور منصوبے میں کچہری چوک تا موٹروے چوک تک پانچ انڈر پاس اور ایک فلائی اوور شامل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے حکام کے مطابق پی سی ہوٹل چوک میں انڈر پاس، جی ایچ کیو چوک میں انڈر پاس، جی پی او چوک میں ڈبل انڈر پاس، ایم ایچ چوک میں انڈر پاس، قاسم مارکیٹ چوک میں فلائی اوور جبکہ گولڑہ موڑ چوک میں انڈر پاس بنایا جائےگا۔

منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 میں شامل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ کا پی سی ون پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو بھجوایا جا چکا ہے۔ منصوبہ کی تکمیل سے موٹروے چوک تک سفر کا وقت ایک گھنٹہ سے کم ہوکر دس منٹ تک رہ جائے گا۔

آر ڈی اے حکام کا مزید بتانا ہے کہ سگنل فری کوریڈور میں میٹرو طرز پر ایک بس روٹ کو بھی شامل کرنے کی تجویز ہے تاکہ شہریوں کو سستی سفری سہولت بھی میسر آسکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago