رواں سال جولائی میں 424 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں مُلک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا اور کرنٹ اکاؤنٹ 424 ملین ڈالر کے سرپلس میں چلا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا اور کورونا وائرس کے باوجود معیشت دُرست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پچھلے سال یعنی جولائی 2019 میں مُلک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا اور رواں سال جون میں یہ خسارہ 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے اور جون کے مقابلے میں برآمدات میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جولائی میں برآمدات 1.89 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ 1.58 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئی تھیں۔

علاوہ اس کے اوور سیز پاکستانیوں نے بھی جولائی کے مہینے میں 2 ارب 76 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کا ریکارڈ زر مبادلہ بھیجا۔

اسٹیٹ بینک نے وزیرِ اعظم کے اس بیان کی مزید تشریح کرتے ہوئے اسے حکومت اور اپنی مثبت پالیسیز سے جوڑا اور کہا کہ یہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد چوتھا سرپلس ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال درآمدات میں بھی گزشتہ سال جولائی کی نسبت 13 فیصد کمی آئی یعنی امپورٹ بِل کی کمی کی وجہ سے روپے پر دباؤ کم رہا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago