تخلیق کائنات کے ابتدائی ادوار سے ہی یہ ایک فطری عمل چلا آ رہا ہے کہ کسی بھی جاندار مخلوق خواہ وہ انسان ہو یا جنگلی حیات، اپنے مسکن سے جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اگر وہ مسکن اس انسان کی جائے پیدائش ہو تو اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انسان کو اشرف المخلوقات اسی لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں دیگر مخلوقات کی نسبت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور جذباتی کیفیت منفرد ہوتی ہے۔
اپنے گھر سے ایک جذباتی لگاؤ، ایک فطری عمل
یہ ایک فطری عمل ہے کہ ہر شخص اپنے ذاتی مسکن یا یوں کہہ لیجئیے کہ اسکا اپنا گھر جذبات اور یادوں پر مشتمل ایک ایسے گھروندے کی مانند ہے جہاں کے در و دیوار بچپن کی یادوں سے لے کر ازدواجی زندگی اور پھر اولاد کی خوشیوں کے علاوہ دکھ سکھ کے لمحات سے مزین ہوتے ہیں جنھیں انسان کبھی بھُلانا بھی چاہے تو نہیں بھلا سکتا۔
زندگی کے اتار چڑھاؤ کے اس ساغر میں کچھ لمحے ایسے بھی ہوتے ہیں جب کسی انتہائی مجبوری کے عالم میں انسان کو جذباتی لگاؤ کے حامل اثاثے کی قربانی دینی پڑتی ہے اور بلاشبہ یہ ایک کھٹن فیصلہ ہوتا ہے۔
اپنے ذاتی مسکن یا گھر کو فروخت کرتے ہوئے اگر کسی شخص کو اس کی خواہش کے مطابق مناسب دام مل جائیں تو شاید یہ کسی حد تک اس کے مجروح ہونے والے جذبات کا مداواح ہو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جب بھی آپ اپنا ذاتی گھر فروخت کرنے لگیں تو اس سے قبل چند ایسی اختیاطی تدابیر ضرور اختیار کر لیں جو آپ کو گھر کی مناسب قیمت کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
مارکیٹ میں دستیاب گھروں کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ
فروخت کنندہ کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے علاقے میں پراپرٹی کی قیمتوں کے حوالے سے مکمل طور پر پیشگی معلومات اور ان کا تقابلی جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ کسی بھی گھر کی قیمت کا براہِ راست تعلق اس پراپرٹی کی بیرونی تزئین و آرائش اور اسی طرح گھر کے اندرونی حصے کی خوبصورتی سے ہوتا ہے۔ اس لیے اپنا ذاتی گھر جب بھی آپ کسی بھی مجبوری میں فروخت کرنے لگیں تو گھر کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے رہائشی علاقے اور گرد و نواح میں پراپرٹی کی قیمتوں سے ضرور خود کو ہم آہنگ کر لیں تاکہ اپنے ذاتی گھر کے فروخت کی درست قیمت کا تعین کرنے میں آپ کو دشواری نہ ہو۔
متعین کردہ قیمت سے زائد پر فروخت
اپنی پراپرٹی یا گھر کی فروخت میں کبھی بھی جلد بازی کا مظاہرہ مت کریں۔ بعض اوقات آپ اپنے گھر یا پراپرٹی کی فروخت کے لیے ایک قیمت کا تعین کرتے ہیں اور وہ قیمت آپ کو مل بھی جاتی ہے لیکن اپنا اثاثہ بیچنے کے بعد آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کو شاید اس پراپرٹی کی اور اچھی قیمت مل سکتی تھی۔ اس لیے جب بھی اپنے گھر یا پراپرٹی کی فروخت کا فیصلہ کریں تو جلد بازی کی بجائے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ذہن کا استعمال کریں۔ جیسے ہی پراپرٹی یا گھر کے فروخت کی خبر مارکیٹ میں آتی ہے تو بہت سارے پراپرٹی ڈیلر یا تو آپ کی دہلیز پر ہوں گے یا پھر فون پر دن رات آپ کی خاطر کے لیے حاضر رہیں گے۔
پراپرٹی کے کاروبار کا یہ خاصہ ہے کہ ڈیلر کم سے کم ریٹ پر پراپرٹی خریدنے کا خواہاں ہوتا ہے اور پھر ایک نئی قیمت کے ساتھ اس پراپرٹی کو فروخت کر کے اچھا منافع کما لیتا ہے۔ اس حوالے سے ڈیلر صاحبان کی جانب سے آپ کو پراپرٹی میں نقائص کی نشاندہی کا بھی سامان کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن یہیں آپ کی ذہنی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے صبر و تحمل اور ذہانت کے ساتھ اس ساری صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے اپنے گھر کو اچھے داموں میں فروخت کر پاتے ہیں۔
یاد رکھیں، اگر آپ کی متعین کردہ قیمتِ فروخت پر خریداروں کی ایک بڑی تعداد آپ سے رابطہ کر رہی ہے تو آپ سمجھ لیں کہ آپ نے اپنے گھر یا پراپرٹی کی قیمت کم متعین کی ہے اور یہ مزید اچھی قیمت پر فروخت ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ خرید و فروخت کے اس کاروبار میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذہن کا استعمال کریں۔
پراپرٹی کی اصل ویلیو سے کم قیمت کا تعین
بعض اوقات مجبوری میں انسان پراپرٹی یا گھر کی فروخت کے لیے ایسی قیمت کا تعین کر بیٹھتا ہے جو مارکیٹ کے موجودہ رحجان سے مطابقت نہیں رکھتی اور اس کا یہ عمل خریدار اور پرارپٹی کی خرید و فروخت سے وابستہ کاروباری شخصیات کے ذہن میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
دوسری جانب اگر آپ نے اپنے لیے کوئی اور مسکن تلاش کرنے کے بعد اس کی خرید کے لیے بیعانہ کی ادائیگی کر دی ہے اور آپ نے اپنا پرانا گھر فروخت کے لیے ایسی نامناسب قیمت پر لگا دیا ہے تو خریدار ایک بار تو یہ سوچنے پر مجبور ہو گا کہ آیا ایسی کیا وجہ ہے کہ مذکورہ پراپرٹی کی قیمت مارکیٹ سے بھی کم ہے۔ ایسی صورت میں آپ کو گھر کی فروخت میں تاخیر اور نئے گھر کی خرید میں ایک نئے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
گرانہ ڈاٹ کام کی خدمات کا حصول، ایک بہترین انتخاب
پراپرٹی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ویسے تو سینکڑوں کی تعداد میں آپ کو پراپرٹی ڈیلر ہر گلی کی نکڑ پر مل جائیں گے تاہم پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سے متعلق کچھ ایسے ادارے بھی کام کر ہے ہیں جن کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا ہی ایک ادارہ گرانہ ڈاٹ کام ہے جو ملک بھر میں پراپرٹی کی خرید و فروخت کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔