پاکستان پر عالمی اعتماد بحال، جاپانی کمپنی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت جواب آنے کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی ممالک کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا۔ جاپان کا بی پی ایس انویسٹمنٹ گروپ پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جاپان کے سرمایہ کار گروپ  بی پی ایس انویسٹمنٹ کے بانی تاکا سوجی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نےاس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ گروپ کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے  تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے جاپانی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا کہ اس سے ملک میں ترقی و خوشحالی بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع جنم لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان پاکستان کا مخلص دوست ہے اور پاکستان مختلف شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top