اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 23 مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پلان کو ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے آئی جی پولیس اسلام آباد قاضی جمیل کے ہمراہ ترتیب دیا۔

پلان کے مطابق شب 12 بجے سے دن 2 بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کی داخلی ممنوع ہوگی۔

پلان کے مطابق ایئرپورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کو ایکسپریس وے استعمال کرتے ہوئے کھنہ پُل سے ڈایورٹ کیا جائے گا۔

جنہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ یا لاہور جانا ہو وہ ناینتھ ایونیو، مری روڈ، راول روڈ اور کورال فلائی اوور کا استعمال کریں گے۔

فیض آباد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگا جبکہ ایکسپریس وے کو کھنہ پُل سے بند کیا جائے گا۔

اسی طرح سے فیصل ایونیو کو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک بند کیا جائے گا اور مری روڈ کو راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک بند کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top