اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے7 محرم کو نکالے جانے والے دو جلوسوں کے پیش نظر ٹریفک کےلیئے متبادل روٹس جاری کر دیے ہیں۔
پہلا جلوس مغرب کی نماز کے بعد مکان نمبر 818 سیکٹر آئی ٹین فور سے برآمد ہوگا، اور رات کو 10بجے امام بارگاہ موسی کاظم پر ختم ہوگا۔
اس جلوس کے دوران سی ڈی اے چوک اور آئی ٹین فور ڈبل روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ شہری متبادل کے طور پر پرانی پیرودھائی کی طرف سے سی ڈی اے پکٹ سے ہوتے ہوئے آئی ٹین سروس روڈ یا آئی جے پی روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسرا جلوس رات کو 10بجے مکان نمبر 209ڈی سیکٹر جی سیون تھری، ٹو، آبپارہ پولیس ایریا سے برآمد ہوگا اور رات کو 11 بجے امام بارگاہ جی سکس ٹو پر ختم ہوگا۔
اس جلوس کے دوران سیونتھ ایونیو لوپ، سروس روڈ پوسٹ آفس سٹاپ، فضل حق روڈ، رضیہ شریف پلازہ، فضل حق یو ٹرن، اور جی سکس ٹو کی گلی ٹریفک کیلئے بند رہینگے۔
ایف سکس اور ایف سیون کے شہری راولپینڈی کےلیئے مارگلہ روڈ اور سیونتھ ایونیو کے ذریعے متبادل راستے لیں۔
سیکٹر جی سیون کے رہائشی جی سکس آبپارہ مارکیٹ اور میلوڈی مارکیٹ کے ذریے ستارہ مارکیٹ سروس روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کےلیئے آئی ٹی پی ہیلپ لائن یا ایف ایم 92.4سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…