اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دس محرم الحرام کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دس محرم الحرام کی مناسبت شہر بھر کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ حمید نے شہریوں سے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تعاون اور متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

10 محرم کا مرکزی جلوس اسٹریٹ نمبر 58، سیکٹر جی سکس فور امام بارگاہ قصرِ زینہ سے صبح 4 بجے شروع ہوگا اور اختتام پذیر جی سکس ٹو کی امام بارگاہ پر ہوگا۔

اس کا روٹ پریس کلب اسٹریٹ نمبر 5، لال مسجد چوک اسٹریٹ نمبر 73، بیگم سرفراز روڈ اسٹریٹ نمبر 14، پولی کلینک اور کلثوم پلازہ فضل حق روڈ رہے گا۔

سیکٹر ایف سکس سے آبپارہ جانے والے افراد میونسپل روڈ، ایمبیسی روڈ، جناح ایوینیو روڈ اور سیونتھ ایونیو کا استعمال کرسکتے ہیں۔

10 محرم الحرام کا دوسرا جلوس ہاؤس نمبر 366 گلی نمبر 37 سیکٹر ایف الیون تھری سے 2 بجے شروع ہوگا۔ اس کے راستے میں ایف الیون تھری سگنل ڈبل روڈ، نیول کالونی ہلال روڈ، حیدری چوک اور ٹیلی نار پلازہ آئیں گے اور یہ معمول کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔

زیرو پوائنٹ، آبپارہ مارکیٹ، راولپنڈی اور سیکٹر ایف الیون سے موٹر وے جانے والے لوگ اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے سروس روڈ مہرآبادی، کاظمین چوک اور ایف الیون سگنل کشمیر ہائی وے کا استعمال کریں گے۔

دس محرم الحرام کا تیسرا جلوس بارہ بجے امام بارگاہ موسیٰ کاظم سے شروع ہوگا اور اس کے راستوں میں گلی نمبر اٹھارہ سیکٹر آئی ٹین، سی ڈی اے چوک، حبیب ترپال چوک اور کارنر سروس روڈ آئیں گے جو ٹریفک کے لیے بند ہوں گے۔

آئی جے پی روڈ، سی ڈی اے چوک، سروس روڈ آئی ٹین ون اور ویسٹ روڈ سمیت متبادل راستوں پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا جائے گا۔

ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ آئی ٹی پی نے 10 محرم الحرام کو ماتمی جلوس نکالنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کیے ہیں اور انہوں نے شہریوں سے اس موقع پر متبادل راستوں کو استعمال کرنے کی اپیل کی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago