اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی برآمدات میں 37.55 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان نے 1 ارب 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی آمدن حاصل کی جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 76 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے مذکورہ عرصے کے دوران 39.39 فیصد اضافے کے ساتھ 82 کروڑ 68 لاکھ ڈالر جبکہ سافٹ ویئر کنسلٹنسی سروسز کی برآمدات میں 47.92 فیصد اضافے کے ساتھ کُل آمدن 29 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
انفارمیشن سروسز کی برآمدات میں 83.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کُل 16 لاکھ 61 ہزار ڈالر آمدن حاصل ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی برآمدات میں 38.70 فیصد اضافے کے ساتھ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 7 کروڑ 83 ہزار ڈالر آمدن ریکارڈ کی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…