اسلام آباد: ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت ملک میں ایک سال کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ میں 5 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2020 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 194 ملین ڈالر ہو گئیں ہیں ۔ 2019 میں یہ برآمدات 135 ملین ڈالر تھیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر 2020 میں پچھلے سال کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی ٹی کی برآمدات اب کل خدمات کی برآمدات کا 33 فیصد ہیں ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال آئی سی ٹی کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…