اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 2.1 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی آئی ٹی برآمدات میں 40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان کینیڈا آئی ٹی کوآپریشن کے عنوان سے ٹورنٹو میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے ماہرین نے پاکستان میں آئی ٹی برآمدات میں اضافے کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اگر اسی رفتار سے پاکستان ایکسپورٹ کے شعبے میں ترقی کرتا رہا تو رواں مال سال کے اختتام تک آئی ٹی برآمدات کا حجم 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی پرفارمنس رپورٹ کے مطابق مالی سال گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی بشمول ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سے 958 ملین امریکی ڈالرز کی ترسیلات زر حاصل ہوئیں۔
رواں مالی سال کے دوران اب تک آئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر سے زائد ہیں جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…