اسلام آباد: جولائی 2021 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ اضافہ گزشتہ سال یعنی جولائی 2020 کے مقابلے میں دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جولائی 2021 میں آئی ٹی برآمدات کا کُل حجم 196 ملین ڈالر رہا۔
اس کے برعکس جون 2020 میں آئی ٹی برآمدات کا کُل حجم 163 ملین ڈالر تھا۔
ماہرین اس اضافے کو آئی سیکٹر کے لیے جاری کردہ مراعاتی پیکج سے جوڑ رہے ہیں اور اُن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ٹی برآمدات میں مزید اضافہ دیکھا جائیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔