اسلام آباد: مُلکی آئی ٹی برآمدات نے پہلی بار 1.5 ارب ڈالر کی سطح عبور کرلی ہے۔
انڈسٹری سے مارچ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ریمٹنس موصول ہوئے جو کہ 213 ملین ڈالر ہیں۔
اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مُلکی برآمدات 1.512 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ مالیاتی سال 1.053 ارب ڈالر تھیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد اضافہ ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔