اسلام آباد: ٹریل 5 پر قائم مسجد کی مرمت اور تزئین و آرائش مکمل

اسلام آباد: اسلام آباد میں ٹریل 5 پر واقع مسجد میں حال ہی میں تزئین و آرائش مکمل کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں مسجد کی مجموعی ظاہری شکل اور فعالیت میں قابلِ دید بہتری آئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق ایک قابل ذکر تبدیلی خوبصورت پھولوں کا اضافہ ہے جو مسجد کے ارد گرد لگائے گئے ہیں۔ اس سے نہ صرف ارد گرد کے مناظر کو بہتر بنایا گیا ہے بلکہ نمازیوں کو مدعو کرنے کے لیے ایک خوبصورت ماحول ترتیب دیا گیا ہے۔

علازہ ازیں، ایک اور نمایاں بہتری مسجد کے اندر خواتین کے لیے الگ سیکشن کا اہتمام ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد خواتین عبادت گزاروں کو زیادہ آرام دہ اور الگ جگہ فراہم کرنا ہے۔

 

مزید برآں، مسجد کے اندر ٹرف نصب کیا گیا ہے، جس سے نمازیوں کے لیے ایک نرم اور آرام دہ سطح بنائی گئی ہے۔ تازہ پینٹ اور قالین بھی شامل کیے گئے ہیں، جو مسجد کو ایک روشن اور صاف ستھرا نیا روپ دے رہے ہیں۔

یہ تزئین و آرائش بلاشبہ سراہے جانے کے قابل ہے۔ اور تمام نمازیوں کے لیے ایک خوش آئند اور فعال جگہ فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top