اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آئندہ موسم گرما کے دوران وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے تحت پانی کے ضیاع کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کا تخمینہ لگایا ہے۔ کچھ لوگ غیر ضروری طور پر پانی کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ اپنی کاریں دھونا اور پانی کو گلیوں میں بہنے دینا، جس کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
اگرچہ موجودہ قوانین شہری ایجنسی کو پانی ضائع کرنے والوں پر زیادہ سے زیادہ 5,000 روپے جرمانہ عائد کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ تاہم یہ سزا ماضی میں تسلی بخش نتائج دینے میں ناکام رہی ہے۔
علاوہ ازیں، پوش سیکٹرز کے رہائشی آسانی سے جرمانہ ادا کرتے ہیں۔ اور پانی کا ضیاع کرتے رہتے ہیں جس کے باعث اہم وسائل کی قلت ہوتی ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے، شہری ایجنسی بار بار جرم کا مرتکب ہونے والوں کے لیے جرمانہ بڑھا کر 25,000 روپے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزید یہ کہ پانی کے ضیاع میں ملوث افراد کو نوٹس جاری کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
دوبارہ پانی کا ضیاع کرنے والوں کے چالان مزید ضروری کارروائی کے لیے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو بھجوائے جائیں گے۔ مزید برآں، شہریوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ سی ڈی اے میونسپل بائی لاز کی تعمیل کریں۔ اور پینے کے صاف پانی کو ضائع کرنے سے گریز کریں۔
نیز وارننگز کو نظر انداز کرنے والوں اور پانی ضائع کرنے والوں کے لیے انتظامیہ کو جرمانے میں اضافے کا اختیار ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…