اسلام آباد : وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں ایوان سیاحت کے تحت مقامی اور بیرون ملک سے آئے سیاحوں کی آسانی کے لیے ٹورازم سہولت مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔سہولت مرکز کا قیام اسلام آباد ایف-6 سیکٹر میں کیا جائے گا اور جہاں ٹورسٹ آپریٹر اور گائیڈز سیاحوں کی رہنمائی کریں گے۔ نیشنل ٹورازم کوارڈینشن بورڈ سید ذولفقار عباس بخاری نے اتوار کو بتایا کہ حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2019-20 میں سیا حت کے فروغ کے لیے 160 ملین کی رقم مختص کی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ٹورسٹ ریزارٹس کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا ایوان سیا حت کی فزیبیلٹی رپورٹ کے فورن بعد ہی ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ جس کے لیے 40 ملین کی رقم خرچ کی جائےت گی جبکہ باقی رقم بیرون ملک پاکستان کی برینڈنگ پر خرچ کیے جائیں گے۔