اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مالپور کے قریب 350 ایکڑ کے احاطے پر ماڈل فاریسٹری پارک کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا جس میں 35 ایکڑ کی واٹر باڈی بھی بنائی جائے گی۔
سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات رانا طاہر، جو کہ اس پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ماڈل فاریسٹری پارک کو مری ایکسپریس وے کی طرف سے بھی رسائی ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایک بار مکمل بن جانے کے بعد یہ شہر میں سیاحت کا ایک بڑا مرکز ہوگا جسے لوگ دور دراز سے دیکھنے آئیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ پارک کو آئندہ 5 سالوں میں مکمل طور پر بنا دیا جائے گا اور اس پر 1 ہزار 164 ملین کی لاگت آئیگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔