اسلام آباد: مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ایک کلین اینڈ گرین ماڈل سٹی بنایا جایئگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی جو گرین بیلٹس کو نقصان پہنچانے یا تجاوزات کے مرتکب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس حوالے سے بلائی گئی ایک میٹنگ میں کیا۔
اسلام آباد کو گرین ماڈل سٹی بنانے کے سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی صدارت امین اسلم کرینگے۔ جبکہ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین سی ڈی اے، ڈی جی ای پی اے اور ایم سی آئی کے نمائندے اس کے ممبران ہونگے۔
یہ کمیٹی گرین بیلٹس، تجاوزات، صفائی، پارکنگ اور دیگر معاملات پر 45دنوں کے اندر وزیر اعظم کو ایک رپورٹ پیش کریگی۔ اسکے ساتھ ساتھ "ٹین بلین ٹری سونامی” مشن کا بھی بھر پور اہتمام کیا جایئگا۔ وفاقی مشیر نے اس سلسلے میں سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور ایم سی آئی کو اپنے اپنے پلان جلد پیش کر نے کی بھی ہدایت کی۔ کمیٹی کی اگلی میٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…