اسلام آباد: اسلام آباد کے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جسکو جمع کرا نے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن نے یہ اضافہ پچھلے سال دسمبر میں کر دیا تھا جسکو یکم جولا ئی سے لاگو ہونا تھا، مگر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سی ڈی اے کے مابین باہمی تناو کی وجہ سے یہ نافذالعمل نہ ہو سکا۔ دونوں ادارے ریونیو ڈائریکٹوریٹ کو اپنے اپنے اختیار میں رکھنا چاہتے تھے۔
اسی کشمکش میں اضافہ شدہ بلز جو کہ اگست میں ملنے چاہیے تھے، صارفین کو پچھلے ہفتے موصول ہوئے جن کی ادائیگی 30ستمبر تک ہونی ہے۔ ایم سی آئی ترجمان کے مطابق پچھلے 18 سالوں سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا جو کے اب ناگزیر ہو چکا تھا۔ تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ اضافہ نہ کرنا ادارے کی غلطی تھی جس کو عوام بیک وقت 200فیصد اضافے کے بعد بھگت رہے ہیں۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اضافی بلز کی ادائیگی کیلئے نہایت کم وقت دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…