اسلام آباد میں نئے صنعتی زون کا مطالبہ

Industrial zone

اسلام آباد:         اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے سینئر نائب صدر مرزا محمد علی کی سربراہی میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور ادارے کے صدر محمد احمد وحید سے ملاقات کے دوران مقامی صنعت سے متعلق  اہم امور پر روشنی ڈالی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس موقع  پرسینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمن سمیت خالد جاوید ، طارق صادق ، چوہدری، وحید الدین ، ​​میاں شوکت مسعود ، شعبان خالد ، ذکریا اے ضیا ، شیخ افضل ، عمیس خٹک اور دیگر شرکاء شامل تھے۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ صنعتکار ہونے کے ناطے ا نہیں صنعتکاروں کو درپیش مسائل کا ادراک ہے جن کو  دور کرنے کے لئے کردار ادا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجودہ صنعتی علاقوں میں  نئے صنعتی پراجیکٹس کے قیام کے لئے مزید جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ آئی سی سی آئی کی مشاورت سے وفاقی دارالحکومت میں ایک نیا صنعتی زون قائم کرے تاکہ سرمایہ کاری اور صنعت کاری کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کو آسان بنانے کے لئے صنعتی ڈیولپمنٹ کےبائی لاز کو اپ گریڈ کرنے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی مقامی صنعت کے اہم مسائل حل کرنے میں تعاون کرے گی۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top