اسلام آباد:سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے مختلف شاہراہوں کے رائٹ آف وے سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن میں بلیو ایریاء،مین ناظم الدین روڈ، مین مارگلہ روڈ، جی ٹی روڈ اور دیگر شاہراہوں کے اطراف کارروائی کی گئی۔ ان کاروائیوں کے دوران متعدد کیبن،گارڈ رومز، انٹری گیٹ، لوہے کی گرلیں، الیکٹرک جنریٹرز اور دیگر تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مین مارگلہ روڈ سیکٹرایف 5 اور سیکٹر ایف 6میں کارروائی کے دوران مختلف گھروں کی پلاٹ لائنوں کے باہر تعمیر کیے گئے 25غیر قانونی سیکورٹی کیبن مسمار کرنے کیساتھ ساتھ دو غیر قانونی نصب جنریٹرز کو بھی ہٹا دیا گیا۔ مین مارگلہ روڈ سیکٹرایف۔10 میں کارروائی کے دوران 10سیکورٹی کیبن، 8 گیٹ، 5 جنریٹرز، 15روڈ بلاکرز، 16دیواریں، 20 لوہے کے جنگلے، 10 لان اور 25 غیر قانونی طور پر لگائی گئیں باڑوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ چونگی نمبر26 جی ٹی روڈ پرکارروائی کے دوران بلال ٹریولز کی طرف سے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی کنوپی، بکنگ آفس اور مسافر وں کی انتظار گاہ کو ختم کر دیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…