Everyday News

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سیکٹر E-12 متاثرین کے 250 کلیمز بوگس قرار دے دیے

اسلام آباد: سیکٹر E-12 بھیکڑ فتح بخش، دھریک موہری میں متاثرین کی طرف سے جمع کروائے گئے 250 کلیمز اسلام ہائی کورٹ نے بوگس قرار دے دئیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیکٹر E-12 بھیکڑ فتح بخش، دھریک موہری کے متاثرین نے عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا کہ انہیں کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بحالیاتی فوائد جاری نہیں کئے۔ اس پر عدالت نے سی ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ انکو ذاتی شنوائی دی جائے جس پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 250 متاثرین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی درخواستیں سی ڈی اے میں جمع کروائیں۔

تاہم، جمع کروائے گئے کلیمز کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ کلیمز بوگس ہیں کیونکہ ان کا کوئی بھی ریکارڈ سی ڈی اے کے ریونیو ریکارڈ کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ واضح رہے سیکٹر E-12 کے ترقیاتی کاموں میں یہی متاثرین سب سے بڑی روکاوٹ کا باعث تھے۔ اور سرکاری اراضی پر ناجائز قابض بھی تھے۔

 

سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفصیلی رپورٹ جمع کروادی گئی ہے جس کے بعد اب انسداد تجاوزات آپریشن میں ان تجاوزات کو گرایا جائے گا۔ اور سیکٹر E-12 کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago