Everyday News

اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبہ پی ڈبلیو ڈی سے کورنگ تک جون میں تکمیل پائے گا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی سے کورنگ تک اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبہ رواں سال جون کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ٹی چوک تک جاری رہے گا اور اگلے سال کے اوائل تک مکمل ہونے کے امکانات ہیں۔ تاہم تعمیراتی مدت کے دوران عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر چیئرمین نے افسوس ا اظہار کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، مری یا گلیات کی طرف جانے والوں کے سفر کا وقت جلد ہی بارہ کہو  سے پانچ منٹ سے بھی کم کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کا مشکل مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

مزید یہ کہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کی تکمیل سے پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شمالی علاقوں کی طرف جانے والے مسافروں کو بھی اہم ریلیف ملے گا۔

 

سفر کے وقت میں متوقع کمی کے ساتھ، اس منصوبے سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے مجموعی معیار زندگی بہتر بننے کی امید ہے۔ نیز اس منصوبے کی تکمیل سے پراپرٹی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑنے کی امید ہے۔ اور ریئل اسٹیٹ ماہرین کی طرف سے ایکسپریس وے کے ساتھ واقع جائیدادوں کی مانگ میں اضافے کی پیشنگوئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago