اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی سے کورنگ تک اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبہ رواں سال جون کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ٹی چوک تک جاری رہے گا اور اگلے سال کے اوائل تک مکمل ہونے کے امکانات ہیں۔ تاہم تعمیراتی مدت کے دوران عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر چیئرمین نے افسوس ا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر، مری یا گلیات کی طرف جانے والوں کے سفر کا وقت جلد ہی بارہ کہو سے پانچ منٹ سے بھی کم کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کا مشکل مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔
مزید یہ کہ اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کی تکمیل سے پی ڈبلیو ڈی سے ٹی چوک تک سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے شمالی علاقوں کی طرف جانے والے مسافروں کو بھی اہم ریلیف ملے گا۔
سفر کے وقت میں متوقع کمی کے ساتھ، اس منصوبے سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے مجموعی معیار زندگی بہتر بننے کی امید ہے۔ نیز اس منصوبے کی تکمیل سے پراپرٹی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑنے کی امید ہے۔ اور ریئل اسٹیٹ ماہرین کی طرف سے ایکسپریس وے کے ساتھ واقع جائیدادوں کی مانگ میں اضافے کی پیشنگوئی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔