اسلام آباد: دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی اراضی کی غیر قانونی فروخت اور بحالی کے دعووں کو روکنے کے لیے، اسٹامپ پیپرز کے ذریعے خریدی گئی زمین کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ سے اپنے مصدقہ سٹیمپ وینڈرز کو محفوظ بنانے اور اس پریکٹس پر پابندی لگانے کی درخواست کی تھی۔ اور اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے اسٹامپ وینڈرز کو بھی فوری طور پر پریکٹس بند کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ بصورت دیگر ان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سی ڈی اے نے رہائشی سیکٹرز اور دیگر مقاصد کے لیے ہزاروں کنال اراضی حاصل کی تھی۔ مخصوص علاقے کے حصول کے اعلان کے بعد صرف مجاز محکمے ہی زمین بیچ یا خرید سکتے ہیں۔ تاہم، مقامی زمیندار اپنی زمین اسٹامپ پیپرز کے ذریعے فروخت کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر بھر میں غیر قانونی آبادیاں اور سی ڈی اے کے خلاف تیسرے فریق کے حقوق پیدا ہو رہے ہیں۔ اسی طرح، مارگلہ ایونیو کی تکمیل نے ملحقہ کم ترقی یافتہ سیکٹرز کو منفی قبضے کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…