اسلام آباد: اسلام آباد کیپٹل پولیس کے اہلکاروں کو جلد ہی پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال تک رسائی حاصل ممکن ہو پائے گی۔ اس ہسپتال کا ذکر اسلام آباد پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے ڈویلپمنٹ و منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی خصوصی دلچسپی کا اعتراف کرتے ہوئے ملک میں پولیس سروس کے لیے ہسپتال کی کمی کو اجاگر کیا گیا ہے۔
منصوبہ بندی کمیشن، وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے ہسپتال کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ اس کی تخمینہ لاگت 6 ارب روپے ہے۔ نیز آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اسلام آباد پولیس کے لیے منصوبے کی منظوری دے دی۔
اس منصوبے پر تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا۔ اور اسلام آباد میں پولیس سروس کے لیے صحت کی ضروری دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…