اسلام آباد: کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد بس سروس کا آغاز جلد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی 3 مرکزی سڑکوں پر 20 سے زائد بسیں چلائی جائیں گی۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس چیئرمین عامر احمد علی کی زیرِ صدارت ہوا۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر پراجیکٹ کی تمام لاگت سی ڈی اے برداشت کرے گی تاہم بعد میں کسی کمرشل کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
ابتدائی طور پر بس سروس کا آغاز ترنول سے این فائیو میٹرو اسٹیشن، سوان انٹرچینج سے فیصل مسجد اور بھارہ کہو سے آبپارہ تک کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
It is an excellent initiative. Cheap and reliable public transportation is need of hour to lessen traffic.
Hi. Thank you for your valuable insight. For more real estate related content, subscribe to the Graana blog.