اسلام آباد: اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ نے پراپرٹی کی غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھام کیلئے پراپرٹی ویریفیکیشن سینٹر کے جلد قیام کا اعلان کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اِس پراپرٹی ویریفکیشن سینٹر کو لانچ کرنے کا اعلان کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے خواہاں حضرات اس پراپرٹی ویرفیکیشن سینٹر سے متعلقہ پراپرٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اِس ویرفیکیشن سینٹر کا اگلے ہفتے باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔
اسلام آباد انتظامیہ کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت کا فروغ یقینی ہوگا۔
انتظامیہ کے مطابق ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز میں لوگ آئے روز دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اس سینٹر کے قیام سے اُن شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Hi , Its felt nice to visit your website …
Kindly guide me if there any opportunity in sales & marketing dept.
I’m motivated and passionate to real estate profession from last 3 years and totally struggling years are 6+ …
Alhamdulillah .
Hi! Thank you for getting in touch with us. Visit our career portal to explore the current openings at Graana. Send in your details and pur HR team will get back to you.