جنوبی پنجاب کا شہر ملتان یوں تو ایک تاریخی شاہکار ہے۔ اس شہر کو دنیا بھر میں تاریخی اور ثقافتی شہر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں جس شہر کی مٹی ہی اتنی مقبول ہو وہ کسی تعارف کا محتاج کیا ہوگا۔ اور اس پر اولیاء کرام کی پاکیزگی، عظمت اور فضیلت سے بھرپور آب و ہوا ملتان کو مدینۃ الاولیاء کا لقب دیتی ہے۔ خطے کے سب سے بڑے شہر کے نام پر پاکستان سپر لیگ میں ایک ٹیم بنائی گئی۔ نام ملتان سلطان رکھا گیا۔ ملتان سلطان رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔ کیونکہ اس نے پی ایس ایل 8 میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں۔ جن میں سے چار جیتے اور صرف ایک میں شکست کا سامنا کیا۔ لہٰذا، سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا اس بار ملتان پی ایس ایل 8 کا سلطان بننے والا ہے؟
ملتان میں پی ایس ایل 8 کا افتتاح
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا افتتاح ملتان شہر میں کیا گیا۔ بلاشبہ تاریخی شہر اور اس کے عوام کے لیے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار تقریب نے شرکاء کے دل جیت لیے۔ زبردست آتش بازی اور نامور گلوکاروں نے سماں باندھ دیا۔ پہلا میچ بھی ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے مابین کھیلا گیا۔ تاہم شہر میں پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر راستوں اور شاہراہوں پر رش ہونے کے باعث عوام کو دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک کہ عوام کو منزل تک پہنچنے کے لیے قبرستان کے درمیانی راستوں کا انتخاب کرنا پڑا۔
ملتان کی سوغات اور ثقافت پر ایک نظر
سوغات کی بات کی جائے تو سوہن حلوہ ملتان کی پہچان ہے۔ جسے سوغات کے طور پر عزیزوں اور دوستوں میں تحفتہً دیا جاتا ہے۔ مزید براں، ملتان کی مٹی بھی ایک ورثہ ہے۔ اس مٹی کی نہ صرف خوشبو مسحور کن ہے۔ بلکہ دیکھنے میں بھی جاذبِ نظر ہے۔ اس کا ہلکا سبز رنگ ملتان کی منفرد سرزمین کا پتہ دیتا ہے۔ اس مٹی کو کھایا بھی جاتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ کچھ خواتین اسے بہت شوق سے کھاتی ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ علاوہ ازیں، اس کی ایک قِسم جِلد پر لگانے کے کام بھی آتی ہے۔ اور حُسن کی نگہداشت سے متعلق متعدد ٹوٹکوں میں اسے شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خوبصورت بلیو پوٹری بھی ملتان کی ایک پہچان ہے۔ پرکشش برتنوں اور ڈیکوریشن پیسز کو لوگ اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں۔
ملتان کے ذائقے دار آم
ملتان شہر کی بات ہو اور آموں کا ذکر نہ ہو۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ ملتان کے آم لذت اور ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ہر قسم کے آم کی منفرد مٹھاس اور ذائقہ ہے جیسا کہ انور رٹول، دوسہری، چونسہ، لنگڑہ اور دیسی۔ ملک بھر کے دیگر شہروں اور یہاں تک کے یہ مزیدار آم بیرون ملک ایکسپورٹ کیےجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، کچے آموں سے مختلف اقسام کے مربے، اچار اور چٹنیاں تیار کی جاتی ہیں۔ اور مشروبات بھی بنائے جاتے ہیں۔
ملتان ریلوے اسٹیشن اور اہم شاہراہیں
شہر کا مرکزی اور بڑا ریلوے اسٹیشن، ملتان چھاؤنی ریلوے اسٹیشن ہے۔ جبکہ سٹی اسٹیشن ملتان کا قدیم ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ مرکزی اسٹیشن سے کینٹ مارکیٹ کی جانب رخ کریں تو عزیز ہوٹل چوک سے ہوتے ہوئے بومن جی چوک پر بازار کا آغاز ہوتا ہے۔ اسی شاہراہ پر آگے جائیں تو ریڈیو اسٹیشن کی مشہور عمارت واقع ہے۔ مزید آگے ایس پی چوک اور ہائیکورٹ کی بلڈنگ ہے۔ علاوہ ازیں، ریلوے اسٹیشن سے ڈیرہ اڈا کی جانب رخ کرنے پر براستہ نواں شہر کلمہ چوک، ملتان آرٹس کونسل اور اسٹیٹ بینک کی عمارت سے ہوتے ہوئے کچہری تک پہنچا جا سکتا ہے۔ پھر گھنٹہ گھر چوک اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کی جانب شاہراہ ہے۔ جہاں اولیاء کرام کے مزار قائم ہیں۔ قدیم بازاروں میں بوہڑ گیٹ بازار اور حسین آگاہی بازار شامل ہیں۔
ملتان شہر کے قدیم دروازے اور مزارات
شہر کے قدیم دروازے ملتان کی پرانی تاریخ کا پتہ دیتے ہیں۔ ان دروازوں میں حرم گیٹ، دولت گیٹ، پاک گیٹ، بوہڑ گیٹ، دہلی گیٹ اور لوہاری گیٹ شامل ہیں۔ قدیم شہر کو پاکیزگی اور عظمت کے نشان کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں اولیاء اور صوفیاء کرام کے متعدد مزار شریف ہیں۔ ان مزارات میں یوسف شاہ گردیزیؓ، شاہ شمس تبریزؓ، بہاالدین زکریاؓ، شاہ رکنِ عالمؓ اور دیگر معروف اولیاء اور صوفیاء کرام کے مزار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، حضرت بہاالدین زکریاؓ کے نام پر 1975 میں بوسن روڈ پہ زکریا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی شہر کے وسط سے تقریباً دس کلو میٹر دور ہے۔ دریائے چناب کے کنارے آباد یہ شہر آبادی کے لحاظ سے ملک کا پانچواں بڑا شہر ہے۔ اور اس شہر کو سرائیکی اکثریت حاصل ہے۔
ملتان کا موسم
سردیوں میں خشک سردی اور گرمی کے موسم میں جھلسا دینے والی دھوپ ملتان کا خاصہ ہیں۔ جہاں جاڑے کی دھند شہر کے باسیوں کو پسند ہے۔ وہیں موسمِ گرما کے آموں کا مزہ کوئی ملتان کے رہنے والوں سے پوچھے۔ تاہم گرم موسم کی اپنی کرم نوازی ہے اور سردی کی اپنی۔ لیکن سرزمین اولیاء کی اس سر زمین کو دیگر شہروں یا ملکوں سے آنے والے لوگ ملتان شریف کے نام سے پکارتے ہیں۔
ملتان کو اپنے سلطانز پر فخر
ملتان سلطانز اب تک سیزن کے 5 میں سے 4 میچ جیت چکے ہیں۔ اور شائقین باقی میچوں کے متعلق بھی پر امید ہیں۔ ملتان کی ٹیم میں ریلی رؤسو، محمد رضوان، کیرن پولارڈ اور احسان اللہ، عباس آفریدی اور اسامہ میر ٹیم کے بہترین ستون ہیں۔ اور اپنی شاندار کارکردگی سے وہ خود کو بہترین ٹیم ثابت کر رہے ہیں۔ تاہم، دیکھنا ہے کہ سیزن کے آخری مرحلے تک سلطان اپنا سحر کیسے قائم رکھتے ہیں۔
بیولون، ملتان کی سرزمین پر تعمیراتی حُسن کا شاہکار
پنجاب کے تاریخی اور ثقافتی شہر ملتان میں گرانہ ڈاٹ کام کے ایک نئے شاہکار بیولون کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں قدیم ثقافت اور تاریخ کے انمٹ نشان لیے ملتان شہر کی ترقی میں یہ مال بلاشبہ ایک عظیم شاہکار کی حیثیت رکھتا ہے۔ جو سہولیات، سروسز، ہاسپیٹیلیٹی اور کاروباری مواقع کا بےمثال شاہکار ہے۔ سرزمینِ اولیاء ملتان میں سب سے بلند عمارت کی حیثیت رکھنے والا اپنے طرز کا یہ پہلا مال ہے۔ تعمیراتی حسن کا یہ شاہکار ڈی ایچ اے ملتان میں تعمیر کے مراحل سے گزر رہا ہے۔
چہار چیز است تحفۂ ملتان
گرد، گرما، گدا و گورستان
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔