اسلام آباد: عراقی ائیرویز نے یکم محرم الحرام سے پاکستان میں دوبارہ کمرشل فلائٹس کے لیے اپنے آپریشنز کا اعلان کر دیا ہے۔ یکم محرم سے کراچی کے لیے چار اور اسلام آباد کے لیے دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔
عراقی ایئرویز نے وردہ انٹرنیشنل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو پاکستان کے لیے اپنا جی ایس اے مقرر کیا ہے۔ باسل احمد آفندی چیف ایگزیکٹو عراقی ایئرویز کے مطابق آئندہ اسلامی سال یعنی یکم محرم کے آغاز سے بغداد اور نجف سے کراچی اور اسلام آباد کے لیے ایئرلائن اپنی فلائٹس کا آغاز کرے گی۔
عراقی ایئرویز نے جولائی 2017 میں وردہ انٹرنیشنل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو پاکستان کے لیے اپنا جی ایس اے مقرر کیا تھا جبکہ 28 جنوری 2018 کو عراقی ایئرویز کی پہلی افتتاحی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر اتری تھی۔
عراقی ایئر لائنز نے پاکستان کی فلائٹس کے لیے اپنے فلیٹ میں بوئنگ 737-800، بی 747 اور بی 777 ہوائی جہاز شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عراق پاکستان رُوٹ پر اکانومی پلس بزنس کلاس کی سیٹ کنفیگریشن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔