ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں پیسہ کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ پراپرٹی کی قیمتوں میں براہ راست اضافے کے ساتھ منسلک ہے اور پراپرٹی میں اضافے کا براہ راست تعلق اس جگہ پر تیزی کے ساتھ مکمل ہوتے ترقیاتی کاموں سے ہوتا ہے۔ ریئل اسٹیٹ کو دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش ترین سیکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا پہیہ اپنی جگہ لیکن طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے ریئل اسٹیٹ کا انتخاب ایک منافع بخش فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں آءندہ کچھ سالوں میں قیمتوں میں کمی کا کوءی امکان موجود نہیں ہے۔
اگر آپ کے پاس پراپرٹی خریدنے یا تعمیر کرنے کیلئے کچھ رقم موجود ہے تو آپ بقیہ رقم کیلئے کسی سرمایہ کاری ادارے یا بینک سے مارگیج (رہن) پر قرضہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں گھر کی تعمیر کیلئے 20 سال کے عرصہ تک مارگیج قرضہ مل جاتا ہے۔
آپ جہاں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اُس پراجیکٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں اور اُس پراجیکٹ کو متعلقہ ترقیاتی اداروں سے این او سیز کا حصول ہوچکا یا نہیں یا اُس پراجیکٹ سے قبل اُس پراپرٹی اونر کے ڈیلیور کردہ پراجیکٹس کی ساکھ کیا ہے اور اس پراجیکٹ کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کتنی ہے۔ یہ سب معلومات کا علم ہونا محفوظ سرمایہ کاری کے لیے بہت ضروری ہے۔
ابتدائی طور پر سرمایہ کاری کے تکنیکی پہلوئوں سے عدم آگاہی ہمارے غلط فیصلوں کی وجہ بنتی ہے۔ اکثر اوقات ہمیں پلاٹ کی ویلیو میں لوکیشن کا کردار نہیں معلوم ہوتا، اکثر ڈویلپر کی ساکھ سے بے خبر ہوتے ہیں، ہمیں متعلقہ قانونی اداروں سے این او سی کے حصول کی اہمیت نہیں پتہ ہوتی لہٰذا ہم اپنی پہلی انویسٹمنٹ اکثر ایک کیپیٹل ٹریپ میں دھکیل دیتے ہیں۔ ماہرین اس ضمن میں بڑا ہی آسان سا فارمولہ بتاتے ہیں جو کہ چار الفاظ پر مبنی ہے، جس کی سمجھ حاصل کر کے اور جس پر عمل پیرا ہو کر آپ اپنی ہر سرمایہ کاری کو بہترین بنا سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے استعمال سے صاف اور شفاف لین دین اور آسان ٹرانزیکشنز کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اعلیٰ شہرت کی حامل مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی ایپ اور ویب سائٹ تک موبائل اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ استعمال کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہاں یوزر ایکسپیرینس انتہائی آسان ہے اور آپ کو ریئل اسٹیٹ سے جڑی ہر سہولت، ہر آسانی اپنی سکرین پر ہمہ وقت حاصل ہے۔
اراضی کی خریداری
ریئل اسٹیٹ کے شعبہ میں سب سے زیادہ مالی اضافہ ایسی زمین کا ہوتا ہے جو خریدنے کے وقت ڈیویلپ نہ ہوئی ہو۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ شہر کے مرکز سے دور ایسی جگہ زمین خریدنا جہاں انفرااسٹرکچر اور یوٹیلٹیز دستیاب ہی نہ ہوں یا جزوی طور پر دستیاب ہوں۔ ایسی زمین طویل مدتی سرمایہ کاری کے نقطہ نظر یعنی کم از کم پانچ سے دس سال کے عرصے کیلئے خریدی جاتی ہے۔ جیسے جیسے شہر بڑھ رہے ہیں ویسے ہی مختلف بلڈرز کی نظریں شہر سے باہر کی طرف دوڑتی ہیں۔
رہائشی منصوبہ جات
رہائشی پراپرٹی خریدتے وقت سب سے اہم اور بنیادی بات یہ دیکھی جاتی ہے کہ رہائشی پراپرٹی کی لوکیشن کیا ہے۔ اکثر یہی دیکھا گیا ہے کہ رہائشی پراپرٹی کی قیمتیں لوکیشن کے حساب سے ہی زیادہ یا کم تیزی سے بڑھتی ہیں۔ شاپنگ مال، ٹرانزٹ روٹس، کھیلوں کے گراؤنڈز، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کے قریب واقع رہائشی پراپرٹی کی قیمتیں زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھتی ہیں۔ رہائشی پراپرٹی کی قیمت بڑھانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس کی تزئین و آرائش میں سرمایہ کاری کی جائے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جو براہِ راست مالک کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ نیا فرش، فالس سیلنگ، کچن کی اَپ گریڈنگ اور نیا رنگ و روغن وغیرہ ایسے کام ہیں جو گھر کی قیمت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
سرمایہ کاری کی بنیاد پر کمرشل پراپرٹی کا لین دین
ہر چند کہ ایک کمرشل پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے عمومی اصول وہی ہیں جو رہائشی پراپرٹی کیلئے مؤثر سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم کمرشل پراپرٹی کے بارے میں ان تمام عوامل کو زیادہ سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کمرشل پراپرٹی کیلئے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہاں نہ صرف علاقے کے لوگوں کو آسان رسائی حاصل ہو بلکہ دیگر علاقوں کے لوگ بھی وہاں آسانی سے پہنچ سکیں۔
مہنگائی کا پراپرٹی کی قیمتون کے ساتھ ربط
ایک اور بات جس پر کوئی بھی پراپرٹی خریدتے وقت غور کرنا چاہیے وہ ہے مہنگائی کی صورتِ حال۔ پاکستان میں چونکہ مہنگائی کی شرح تاریخی طور پر اکثر زائد ہی رہی ہے۔ لہٰذا اگر یہ تصور کر لیا جائے کہ پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 8 سے 10 فیصد تک رہتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آج جو پراپرٹی آپ ایک لاکھ روپے میں خرید سکتے ہیں ایک سال بعد ایک لاکھ روپے سے آپ اسی پراپرٹی کا صرف 90 فیصد ہی خرید پائیں گے۔ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے لیے اگر صرف مہنگائی کی شرح کو ہی پیمانہ تصور کرلیا جائے تو بھی یہ بات سامنے آتی ہے کہ پراپرٹی میں خریداری کرنا ایک فائدہ مند کاروبار ہے۔
آمدن کا بہترین ذریعہ
آپ پراپرٹی کو فروخت کیے بغیر بھی اس سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں یعنی کرائے کی مد میں۔ آپ خالی زمین بھی مختلف کمپنیوں کو کرائے پر دے سکتے ہیں جسے وہ اپنی مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔ اسی طرح آپ اپنی رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کو بھی کرائے پر دے سکتے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ