Decoration

بار بی کیو پارٹی کے اہتمام کیلئے کچھ دلچسپ تجاویز

موسمِ گرما اپنے عروج پر ہے اور عید قربان کی آمد ہے۔ تمام مسلمانانِ دین سنتِ ابراہیمی کے مطابق اپنے گھروں میں قربانی کا مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ایسے میں تمام دوست احباب اور رشتہ دار آپس میں ملتے جلتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے روایتی دعوت کا اہتمام کرتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

عیدِ قربان ہو اور بار بی کیو پارٹی کا بندوبست نہ ہو، تو پھر قربانی والی عید کا مزہ دوبالا کیسے ہو؟ ہر سال بے شمار لوگ موسمِ گرما میں مینگو پارٹی، عید ملن پارٹی اور بار بی کیو پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں۔ کھاتے پیتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں اور پارٹی اختتام کو پہنچتی ہے۔ لیکن سخت گرمی کے موسم میں گھر میں ایک عام بار بی کیو پارٹی کو مزید دلچسپ بنایا جا سکتا ہے۔

 

پارٹی کے مقام کا انتخاب

اگر آپ کے گھر میں باغیچہ ہے تو بار بی کیو پارٹی کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی اور مناسب جگہ نہیں۔ کیونکہ گرمی کے موسم میں باغیچے کی کھلی آب و ہوا مہمانوں کو بھاتی ہے لیکن اگر حبس کے موسم میں ایسا ممکن نہیں تو آپ گھر کے بڑے کمرے یا ڈرائنگ ڈائننگ ہال کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تاہم پاکستانی موڈ اور مزاج کے مطابق تمام لوگ کبھی بھی ایک بات پر متفق کم ہی ہوتے ہیں، جس کے پیشِ نظر آپ دونوں جگہوں پر انتظام کر سکتے ہیں تاکہ اپنی پسند اور اطمینان کے مطابق جو جہاں چاہے تشریف آوری کرے۔

 

 

باغیچے کا انتخاب

بیشتر لوگ گرمی کے باوجود بھی باغیچے میں بار بی کیو پارٹی کا انتظام پسند کرتے ہیں۔

باغیچے میں پارٹی کا اہتمام کرنے کے لیے آپ کو پیڈسٹل یا سٹینڈنگ پنکھوں کا انتظام کرنا ہوگا۔

مچھروں اور مکھیوں کو بھگانے کے لیے مچھر مارنے والے الیکٹرک کِلر یا ریکٹس کا بندوبست کریں۔

ہاتھ سے استعمال کیے جانے والے چھوٹے پنکھوں کا انتظام ضرور کریں۔ کیونکہ باغیچے میں ہر طرف پنکھے کی ہوا کا گزر ممکن بنانا مشکل ہو جاتا ہے اور کچھ مہمان آپ سے شکایت کرتے بھی نظر آ سکتے ہیں لہذا قبل از وقت بندوبست آپ کو شرمندگی سے بچا سکتا ہے۔

باغیچے میں الگ سے زائد روشنیوں کا انتظام ضرور کریں جو خوبصورت لگیں اور باغیچے میں اندھیرے کی کمی بھی محسوس نہ ہونے دیں۔

 

ڈرائنگ ڈائننگ ہال میں پارٹی

باغیچے کے علاوہ آپ کے پاس دوسرا آپشن گھر کے کسی بڑے کا کمرے کا انتخاب یا ایک سے زائد کمروں کا انتخاب یا پھر ڈرائنگ ڈائننگ روم کا انتخاب بہتر رہے گا جہاں آپ ایئرکنڈیشنر کے زریعے کمرے کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں۔

ہمیشہ مہمانوں کی متوقع تعداد سے زیادہ کرسیوں اور صوفے وغیرہ کا بندوبست کریں کیونکہ مہمان آنے کے بعد بیٹھنے کی جگہ کم کرنے پڑنے پر دوبارہ صحیح بندوبست ممکن نہیں ہو پاتا۔

 

ٹھنڈے پانی اور کولڈ ڈرنکس کا بندوبست

گرمی کے موسم میں پیاس لگنا ایک عام بات ہے اور مہمانوں کو مدعو کرتے وقت ٹھنڈے پانی کا انتظام ضروری کاموں کی فہرست میں سب سے پہلے ہونا لازمی ہے۔ بڑی پارٹی کے اہتمام کے پیشِ نظر گھر کے فریج میں موجود پانی اور برف کم پڑ جائے گا اور پارٹی جتنے گھنٹے جاری رہے گی مشروبات اور کولڈ ڈرنکس کے علاوہ سادے پانی کی ڈیمانڈ ساتھ ساتھ چلے گی۔ لہٰذا برف کے کچھ ٹب لیں، جو آپ مارکیٹ سے کرائے پر بھی حاصل کر سکتے ہیں اور ان میں برف بھر کے کولڈ ڈرنکس کے ساتھ پانی کی بوتلیں بھی رکھ سکتے ہیں۔

 

 

بچوں کے لیے اہتمام

کسی بھی پارٹی میں بچوں کے لیے سرگرمی نہ ہوں تو وہ یونہی چاروں طرف دوڑ بھاگ کر شور شرابہ اور ماحول میں افراتفری پیدا کرتے ہیں۔ گھر کے باغیچے میں بچوں کے لیے واٹر پول کا انتظام کیا جا سکتا ہے جہاں وہ موج مستی کرتے ہوئے گرمی سے بچے رہیں گے۔

 

گھر کی سجاوٹ

یہ ذہن نشین رکھیے کہ بار بی کیو پارٹی عیدِ قربان کے موقع پر اکھٹا ہونے اور میل جول کا اہتمام ہے جس کے لیے گھر کی سجاوٹ اتنی ہی اہم ہے جتنی پارٹی۔ اس کے لیے آپ زائد روشنیوں اور خاص طور پر فیئری لائٹس کا انتظام کر سکتے ہیں جو آنکھوں کو بھی بھلی معلوم ہوتی ہیں۔

ہمارے پاکستانی معاشرے کی روایات کے مطابق عید کے قریب اگر کسی کی سالگرہ یا کوئی اینورسری ہو تو اسے ایک ہی دن منانے کی کوشش کی جاتی ہے جب سب اکھٹے ہو سکیں، اور اسی موقع کی مناسبت سے عید کے ساتھ آپ سالگرہ کے طور پر بھی گھر کی سجاوٹ کر سکتے ہیں۔

 

 

مہمانوں کے لیے پھولوں کے تاج

پارٹی میں دلچسپی کا عنصر بڑھانے کے لیے چھوٹی بچیوں اور لڑکیوں کے لیے پھولوں کے باریک اور نازک کراؤن بنائے جا سکتے ہیں۔ سالگرہ کے لیے مختلف آئٹمز مارکیٹ سے دستیاب ہوتے ہیں لیکن کراؤن خود سے بھی بنائے جا سکتے ہیں جس کا طریقہ ہم یہاں آپ کو بتا سکتے ہیں۔

کراؤن کے لیے درکار اشیاء

پھول اور پتے (تازہ پھول یا پھر مارکیٹ سے پلاسٹک کے پھول بھی خریدے جا سکتے ہیں)

دھاتی تار

سکاچ ٹیپ

قینچی

دھاگہ

 

کراؤن بنانے کا طریقہ

مارکیٹ میں دستیاب کوئی بھی دھاتی تار لیں جو پتلی ہو اور وزن میں بھی ہلکی ہو۔ باریک تار آسانی سے فولڈ ہو سکے گی۔ سب سے پہلے تار فولڈ کر کے ہیڈ کے سائز کے مطابق اسے رول کر لیں اور جہاں سرے جوڑنے ہوں وہاں اچھی طرح سلوشن ٹیپ لگائیں تاکہ تار ہاتھ میں یا سر میں چبھنے نہ پائے، اس کے بعد سبز پتے یا پھر سبز ہی رنگ کی سلوشن ٹیپ بنیاد کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ سبز بنیاد کے بعد مختلف رنگوں کے پھول تاج پر سجاتے جائیں اور ٹیپ سے کَور کرتے جائیں، پھولوں کی ڈنڈیوں پر ٹیپ کے علاوہ آپ سبز رنگ یا پھول کے رنگوں کا دھاگہ بھی باندھ سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھئیے کہ کراؤن تیار ہونے کے بعد صاف، شفاف اور خوبصورت دکھائی دے، دھاگے اور ٹیپ کا گھر بالکل نہ لگے۔

آپ ایک تاج میں ایک رنگ کے پھولوں کا استعمال یا پھر مختلف رنگ کے پھولوں کےساتھ بھی تیار کر سکتے ہیں۔

 

کباب اور تکوں کی تیاری

عید پر بار بی کیو کی تیاری کا ذمہ عام طور پر مرد حضرات ہی لیتے ہیں، جن کے ساتھ اکثر مہمان مرد حضرات شامل ہو کر مدد کرتے ہیں اور یوں نہ صرف کام کا بوجھ کم ہوتا ہے بلکہ خوشگوار گفتگو اور کھانے کی مہک ماحول کو اور خوبصورت بنا دیتی ہے۔

لیکن اس بات کو ضرور مد نظر رکھیں کہ آؤٹ ڈور بار بی کیو آئٹمز کی تیاری کے لیے آگ لگ جانے کے پیشِ نظر درختوں اور پودوں سے دور جگہ کا انتخاب کریں اور بچوں کو وہاں سے دور رکھیں۔

 

پارٹی سنیکس

کسی بھی پارٹی میں بنیادی کھانے کے علاوہ کچھ سنیکس آئٹمز کا ہونا ضروری ہے تاکہ مہمان صرف اور صرف کھانا کھانے کے لیے انتظار نہ کریں۔ مارکیٹ میں دستیاب چپس، کیک اور مختلف کریکرز وقت گزاری کے علاوہ ایک اچھے اضافے کے طور پر آپ کی پارٹی کو یادگار بنا سکتے ہیں۔ سنیکس کے علاوہ آپ تازہ پھل بھی مہمانوں کی خدمت میں پیش کر سکتے ہیں۔

 

گیمز اور گفٹ

جو حضرات اور خواتین بوریت محسوس کریں انہیں آپ مخلتف گیمز کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ ہمارے ہاں عام طور پر گھر میں کھیلی جانے والی گیمز میں لڈو، کیرم یا سیکوئنس جیسی انڈور گیمز کو پسند کیا جاتا ہے۔ بار بی کیو پارٹی میں خواتین اور بچے بھی ان گیمز میں بھرپور حصہ لے سکتے ہیں۔

گیمز میں شریک حصہ داروں کے لیے آپ چھوٹے چھوٹے مختلف گفٹ آئٹمز کا انتظام بھی کر سکتے ہیں۔

جیتنے والوں کے لیے گفٹس پیک گیمز میں مزید دلچسپی پیدا کریں گے۔ گفٹ کے طور پر آپ چاکلیٹس، کینڈیز، بریسلیٹ، ہیئر پن یا کی چین جیسی چھوٹی چیزوں کا انتخاب کریں تاکہ آپ کی جیب پر بھی بھاری نہ پڑے۔ انہیں خوبصورت ریپنگ پیپر سے پیک کریں اور ایک باسکٹ میں بھر دیں۔ کوئی بھی گیم جیتنے والے اور دوسرے یا تیسر نمبر پر آنے والوں کو پیک گفٹس میں سے ایک ایک گفٹ دیں۔ یقیناَ سب لوگ گفٹ کھولنے میں اور ایک دوسرے کے گفٹ دیکھنے میں لطف اندوز ہوں گے۔

 

میٹھے میں کیا ہے؟

کسی بھی پارٹی یا دعوت میں مرکزی کھانوں کی اقسام اور مشروبات کے علاوہ سویٹ ڈش بھی شامل ہوتی ہے لیکن اکثر سویٹ ڈش کے معاملے میں سب کی ایک پسند نہیں ہوتی۔

کوئی کھیر پسند کرتا ہے تو کوئی زردہ، کوئی کیک پسند کرتا ہے اور کوئی مٹھائی۔ ان سب الجھنوں سے بچنے کے لیے اپنی پارٹی کی سویٹ ڈش میں موجودہ گرمی کے موسم کی مناسبت سے آم اور آئس کریم شامل کریں۔ اس طرح آپ کو گھر میں الگ سے میٹھا بنانا نہیں پڑے گا اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔ اور بڑوں کے لیے آم جبکہ بچوں کے لیے آئس کریم بہترین میٹھا ہو گا۔

 

دلچسپ مقابلے

جہاں کہیں نوجوان ٹولہ اکھٹا ہو اور بات چیت کے علاوہ کوئی سرگرمی نظر نہ آئے اور بچوں کی طرح گیمز کھیلنے کو بھی دل نہ چاہے تو گلوکاری اور شاعری سے شغف رکھنے والے لوگ کسی بھی لفظ سے شروع ہونے والے مشہور گانے گاتے دکھائی دیتے ہیں اور یوں ایک مقابلہ چل نکلتا ہے جو فن اور مزاح میں اضافہ کرتا ہے۔

 بار بی کیو پارٹی کے لیے یہ بھی ایک دلچسپ سرگرمی ہوگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago