لاہور: کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران کمشنر لاہور کو ان سپورٹس کمپلیکس میں مرد اور خواتین دونوں کے لیے 20 سے زائد جدید ترین سہولیات کی دستیابی کے بارے میں بتایا گیا۔ علاوہ ازیں سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس پہلے ہی رکنیت کے لیے کھولا جا چکا ہے۔ اور اگلے مرحلے میں سنت نگر، تاج پورہ، چائنہ سکیم اور مینار پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کھولے جانے والے ہیں۔
مزید برآں، سنت نگر میں اسلامیہ گراؤنڈ اسپورٹس کمپلیکس جلد ہی شہریوں کے لیے قابل رسائی ہوگا۔ اس کے علاوہ کمشنر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ باقی ماندہ اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کام تیز کریں۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور رفیعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید چوہان، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ڈائریکٹر ایس پی یو وزیر ورک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔