کراچی: روشن ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 800 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
مارچ کے مہینے میں 212 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی جو کہ اب تک کسی بھی مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک نے یہ اعلان اپنے ایک ٹویٹ میں کیا اور اس ضمن میں اوورسیز پاکستانیوں کا شکر ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سروس کا آغاز ستمبر 2020 میں کیا گیا تھا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔