اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ادارے ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 21.4 فیصد بڑھی جبکہ اپریل کے مقابلے مئی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 11.7 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات حکام کا کہنا ہے کہ جولائی تا مئی ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 4.1 فیصد بڑھی جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی پیداوار میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ جولائی تا مئی تمباکو شعبے کی پیداوار میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ سال کے 11 ماہ میں لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 125 فیصد بڑھی ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی فرنیچر شعبے کی پیداوار 233.1 فیصد بڑھی جبکہ اسی دوران ربڑ کی مصنوعات کی پیداوارمیں 17.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…