اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ اُن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسمال اینڈ میڈیم ڈیویلپمنٹ انٹرپرائزز کو مراعات دینے کا سلسلہ جاری ہے جس سے روزگار کے مواقع جنم لے رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے مہلک معاشی اثرات کے باوجود لارج اسکیل صنعتوں کی ترقی خوش آئند ہے۔
وزیرِ اعظم کو نئی ایس ایم ای پالیسی اور 1500 ایکڑ پر محیط کراچی انڈسٹریل زون پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
علاوہ ازیں، وزیرِ اعظم کو آزاد کشمیر ڈیویلپمنٹ پیکج اور ترقی کے 5 سالہ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں بہترین سیاحتی انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے کوشاں ہے جس سے علاقے میں معاشی ترقی یقینی ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔