Categories: Technology

اسلام آباد میں اپارٹمنٹس کا بڑھتا ہوا رجحان

ایک زمانہ تھا جب لوگ بڑے بڑے خاندانوں کی صورت میں رہتےتھے ۔پورا  خاندان  ایک ہی جگہ پر مل جل کر رہتا تھا۔  زندگی سادہ اور پر مشقت تھی، پھر رفتہ رفتہ ترقی کی ایسی دوڑ لگی کہ سب کچھ سمٹ گیا ۔ شہروں میں تیزی سے آباد ی منتقل ہونے لگی اور شہروں میں آبادی کو منظم کرنا ایک مستقل مسئلہ بن گیا ہے ،جس کے حل کے لئے دنیا کے جدید شہروں میں ہائی رائزز کی تعمیر کو فروغ دیا گیا  ۔ بڑے بڑے اپارٹمنٹس بنائے جانے لگے اور نیا طرز زندگی رواج پا گیا۔ ورٹیکل ہائی رائزز میں بہت کم جگہ میں بہت زیادہ لوگ رہ سکتے ہیں۔  اس لحاظ سے یہ طرز رہائش ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد گار ہے ۔اس سلسلے میں اب بے حد ترقی کی جا چکی ہے ۔ سنگاپور اور دنیا کے دوسرے گنجان ترین علاقوں میں ایسے اپارٹمنٹس  ڈیزائن کیے گئے ہیں جن میں وینٹیلیشن یعنی ہوا کی  مکمل فراہمی  کا انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ جدید سینسرز کے استعمال سےتوانائی کے کم سے کم استعمال کے لیے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ان تمام عوامل کی وجہ سے اپارٹمنٹس کا طرز زندگی دور جدید میں تیزی سے رواج پا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسلام آباد میں اپارٹمنٹس کی ضرورت

 اسلام آباد پاکستان کا وفاقی دارالحکومت ہے  ،اور اس شہر کے محل وقوع کی وجہ سے اس کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وسظی پنجاب ،ہزارہ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ سے کم فاصلے کی وجہ سے ان تمام علاقوں کے لوگوں نے  اس شہر کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔ 2017 میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 21 لاکھ ہے۔شہر میں بے شمار لوگ محض روزگا ر کی وجہ سے رہائش پذیر ہیں۔ وفاقی دارالحکومت ہونے کی وجہ سے  یہاں پراپرٹی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں ۔ اس شہر میں مکان خریدنا یا رینٹ کرنا بہت مشکل ہے ۔ اس تمام صورتحال میں رہائشی مسائل کا بہترین حل ہیں اپارٹمنٹس۔

اسلام آباد میں  سرکاری اور نجی اداروں کی کثرت ہے ۔ شہر میں بے شمار یونیورسٹیز ہیں، اس لیے یہاں کرائے پر رہائش کی تلاش کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔ اسلام آباد  کے مرکزی علاقوں اور پوش سیکٹرز میں مکانوں کے کرائے بہت زیادہ ہیں ۔ نوکری پیشہ افراد ،سٹووڈنٹس اور چھوٹے خاندانوں کے لیے اپارٹمنٹس بہترین آپشن ہے  ۔

اسلام آباد میں اپارٹمنٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر سرمایہ کار حضرات نےاپارٹمنٹس کی تعمیر میں بے تحاشہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ اسلام آباد کے بیشتر سیکٹرز میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کی گئی، لیکن سیکٹر ای 11، جی 11، ایف 11، اور جی 15 میں اپارٹمنٹس کی کثرت ہے۔ اس کے علاوہ بیشتر سیکٹرز کے مراکز میں بھی اپارٹمنٹس موجود ہیں،،جن میں سیکٹر جی 9 ، ایف10 ، جی 10،ایف 8 ، ڈی 15 اور بی 17 سر فہرست ہیں۔اگر ہم ان اپارٹمنٹس کے کرائے اور سہولیات کا جائزہ لیں تو  درج زیل معلومات حاصل  ہوتی ہے۔

اسلام آباد میں اپارٹمنٹس کا ماہانہ رینٹ اور لوکیشن

اگر اسلام آباد میں جدید سہولیات  سے مزین انتہائی لگژری اپارٹمنٹ کی تلاش کی جائے تویہاں مہنگے اور  زندگی کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ  اپارٹمنٹس موجود ہیں۔

ڈپلومیٹک انکلیو

 ڈپلومیٹک انکلیو میں   جن کا ماہانہ رینٹ  لاکھوں میں ہے  میں 2 بیڈ اپارٹمنٹ  کا رینٹ  تقریباً2 لاکھ سے2.5لاکھ روپے ماہانہ  ہے۔یہ اپارٹمنٹس سیکٹر جی -5 میں  ڈی چوک کے قریب  سیکٹریٹ کے نزدیک واقع  ہیں ، اور سیکٹریٹ اور سفارتخانوں سے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں زیادہ تر فارنرز رہتے ہیں۔یہ اپارٹمنٹس بین الا قوامی معیار کو  مد نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔  اہم ترین قومی اداروں  کے نزدیک ہونے کی وجہ سے   ان اپارٹمنٹس کے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں۔

سنٹارس مال

  سنٹارس مال میں  2 بیڈ اپارٹمنٹ کا ماہانہ رینٹ تقریباً2 سے 2.5لاکھ تک ہے ۔ یہ شہر کی بلند ترین عمارت ہے ،اور  سیکٹر ایف 8 اورمین جناح ایوینیو کی لوکیشن پر واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں رینٹ زیادہ ہے۔  ایسے بیشتر مال جہاں شاپنگ اور رہائش دونوں ہوں اُن میں رہائش کا رجحان کم ہوتا ہے اس لیے ایسے مالز میں رینٹ  کی رقم بھی کم ہوتی ہے اور رہائش بھی کم لوگ رکھتے ہیں، لیکن سنٹارس میں مال اس رجحان کے برعکس رینٹ بھی زیادہ ہیں اور لوگوں کا رہنے کا رجحان بھی زیادہ ہے۔ میٹرو کے ذریعے اگر آپ سنٹارس مال جانا چاہیں تو یہ انتہائی آسان ہے ۔ میٹرو کا پمز اسٹیشن سنٹارس مال کے داخلی رستے کے بالکل سامنے موجود ہے۔

سیکٹر ایف10 میں  موجوداپارٹمنٹس 

سلور آکس

اس کے بعد سلور آکس کا نام آتا ہے۔ سیکٹر ایف 10 میں واقع یہ اپارٹمنٹس بھی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں اور ان کا رینٹ بھی لاکھوں میں ہے۔  سلور آکس میں 2 بیڈ یونٹ کا رینٹ  تقریباً 1 سے1.5  لاکھ ماہانہ  ہے ۔ سیکٹر ایف 10 ایک اہم کمرشل زون ہے اور ان اپارٹمنٹس کی لوکیشن انتہائی اہم ہے  ۔ جناح ایوینیو پر واقع ہونے کی وجہ سے ان اپارٹمنٹس کو بلیو ائریا اور سیکٹریٹ کی براہ راست رسائی حاصل ہے۔اس کے علاوہ یہ اپارٹمنٹس شہر کے تمام اہم مقامات تک رسائی کے لیے بھی موزوں ہیں  کیونکہ جناح ایوینیو سے آپ کشمیر ہائی وے کے رستے با آسانی ائرپورٹ جا سکتے ہیں اور  آغا شاہی ایوینیو کے ذریعے آپ باآسانی فیض آباد تک بھی پہنچ سکتے ہیں جہاں سے پاکستان کے بیشتر شہروں کے لیےٹرانسپورٹ میسر ہے۔

المصطفی ٹاورز

المصطفی ٹاورز  میں 2 بیڈ اپارٹمنٹ کا ماہانہ رینٹ تقریباً 50 سے 70 ہزار روپے ماہانہ ہے۔یہ ٹاورز سیکٹر ایف 10 میں مارگلہ روڈ کے نزدیک واقع ہے اور یہ ٹاورز  نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی ، بحریہ یونیورسٹی اور ائر یونیورسٹی سے چند منٹوں کی مصافت پر ہیں ۔یہ فلیٹس ایف 9 پارک کے سامنے ایف 10 مرکز کے قریب واقع ہیں اوراس مقام سے  جناح ایوینو کے راستے  شہر کے اہم مقامات بلیو ائریا،ایف 8 ،کچہری اور سکٹریٹ تک  رسائی بھی آسان ہے۔اگر میٹرو بس کے ذریعے شہر کے کسی بھی مقام کی طرف سفر کرنا ہو تو  المصظفی ٹاورز سے نزدیک ترین میٹرو اسٹیشن ابن سینا  ہے جو آغا شاہی ایوینیو پر موجود ہے۔

پارک ٹاورز

 پارک ٹاورز میں 2 بیڈ اپارٹمنٹ کا رینٹ تقریباً 40 سے 60 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ یہ ٹاورز سیکٹر ایف 10 میں مارگلہ روڈ کے نزدیک ایف 9 پارک کے سامنے سروس روڈ پر واقع ہے،  اور یہ ٹاورز  بھی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، بحریہ یونیورسٹی اور ائر یونیورسٹی سے چند منٹوںکی مصافت پر  واقع ہیں۔ میٹرو بس ابن سینا سٹیشن پارک ٹاورز سے نزدیک ترین ہے  سٹیشن ہے جو آغا شاہی ایوینیو پر واقع ہے۔

سیکٹر ایف11 کے اہم اپارٹمنٹس

کراکرم انکلیو

کراکرم انکلیو میں 2 بیڈ اپارٹمنٹس کا رینٹ 1 لاکھ سے 1.5لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ یہ اپارٹمنٹس ایف 11مرکز کے قریب حمزہ روڈ پر واقع ہے۔حمزہ روڈ ہلال روڈ سے منسلک ہے جو ایف11 مرکز کی مرکزی سڑک ہے ۔ اس روڈ سے کے ذریعے ناظم الدین روڈ  کے رستے جناح ایوینیو پر داخل ہوا جائے تو یہ شہر کے اہم مقامات  جیسے کہ سیکٹریٹ ، بلیو ائریا ، ایف8 ، اور کچہری تک  پہنچنے کے لیے سب سے آسان رستہ ہے  ۔کرا کرم انکلیو سے اگرمیٹرو سٹیشن جانا ہو تو اس کے لیے آپ کو  سب سے پہلے حمزہ روڈ  سے نکل کر ہلال روڈ پر داخل ہونا ہے  ۔ ہلال روڈ سے گزر کر ناطم الدین روڈ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایوینیو پر داخل ہونا پڑے گا اور پھر جناح ایوینیو سے آغا شاہی ایوینیو  پر داخل ہو اجائے تو پہلا میٹرو سٹیشن جوآپ کو ملے گا وہ ابن سینا میٹرو سٹیشن ہے۔

ایگزیکٹو ہائٹس

ایگزیکٹو ہائٹس  میں 2 بیڈ اپارٹمنٹ کا ماہانہ رینٹ 50سے 65  ہزار روپے ماہانہ تک ہے۔ یہ اپارٹمنٹس ایف 11 مرکز میں ہلال روڈ پر واقع ہیں ۔ بلیو ائریا ، سیکٹریٹ اور ایف 8 کچہری سمیت شہر کے اہم علاقوں تک رسائی کے لیےہلال روڈ پر ڈرائیو کرتے ہوئے    ایف 11 مرکز سے نکل کرنا ظم الدین روڈ کے رستے جناح ایوینیو پر داخل ہوا جائے تو یہ شہر کے اہم مقامات تک رسائی  کے لیےانتہائی آسان رستہ ہے۔  سیکٹر ایف 11 میٹرو  بس سے  سیکٹر ایف 10 کی نسبت زیادہ فاصلے پر ہے۔لیکن ان اپارٹمنٹس کے لیے بھی قریب ترین میٹرو سٹیشن ابن سینا ہے اور یہ  فاصلہ گاڑی پر تقریباً 10 سے 15 منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے۔ ایگزیکٹو ہائٹس سے ابن سینا سٹیشن تک پہنچنے کے لیےہلال روڈ سے گزر کر ناطم الدین روڈ سے کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایوینیو پر داخل ہونا پڑے گا اور پھر جناح ایوینیو سے آغا شاہی ایوینیو  پر داخل ہو ا جائے تو سب سے پہلا میٹرو اسٹیشن ابن سینا  سٹیشن ہے۔

الصفاء ہائٹس

الصفاء ہائٹس میں 2 بیڈ اپارٹمنٹ   کا رینٹ تقریباً50 سے 70 ہزارروپے ہے۔ یہ اپارٹمنٹ سیکٹر ایف11 مر کز  میں موجود ہیں ۔بلیو ائریا ، سیکٹریٹ اور ایف 8 کچہری سمیت شہر کے اہم علاقوں تک رسائی کے لیے  ایف 11 مرکز سے  ہلال روڈ سےنکل کرنا ظم الدین روڈ کے رستے جناح ایوینیو پر داخل ہوا جائے تو یہ شہر کے اہم مقامات تک رسائی  کے لیےانتہائی آسان رستہ ہے۔  سیکٹر ایف 11 میٹرو  بس سے  سیکٹر ایف 10 کی نسبت زیادہ فاصلے پر ہے۔لیکن ان اپارٹمنٹس کے لیے بھی قریب ترین میٹرو سٹیشن ابن سینا ہے اور یہ  فاصلہ گاڑی پر تقریباً 10 سے 15 منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے۔الصفاء ہائٹس سے ابن سینا سٹیشن تک پہنچنے کے لیےہلال روڈ سے گزر کر ناطم الدین روڈ  کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایوینیو پر داخل ہونا پڑے گا اور پھر جناح ایوینیو سے آغا شاہی ایوینیو  پر داخل ہو کر آپ ابن سینا سٹیشن پہنچ جائیں گے۔

ابو ظہبی ٹا ورز

 یہ ٹاورز بھی سیکٹر ایف11 کے مرکز میں ہلال روڈ پر واقع ہیں اور ان اپارٹمنٹس میں 2 بیڈ اپارٹمنٹ کا ماہانہ رینٹ50 سے 70 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ ان اپارٹمنٹس سے شہر کے اہم مقاما ت  بلیو ائریا، سیکٹریٹ اور ایف8 کچہری تک پہنچنے کے لیے ہلال روڈ پر ڈرائیو کرتے ہوئے    ایف 11 مرکز سے نکل کر ناظم الدین روڈ کے رستے جناح ایوینیو پر داخل ہوا جائے تو یہ شہر کے اہم مقامات تک رسائی  کے لیےانتہائی آسان رستہ ہے۔اس کے علاوہ میٹرو اسٹیشن تک رسائی کے لیے ہلال روڈ سے گزر کر ناطم الدین روڈ   کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایوینیو پر داخل ہونا پڑے گا اور پھر جناح ایوینیو سے آغا شاہی ایوینیو  پر داخل ہو ا جائے تو سب سے پہلا میٹرو اسٹیشن  آپ کے سامنے ہو گا۔

ان کے علاوہ اگر نسبتاً کم رینٹ والے اپارٹمنٹس کی بات کی جائے تو سیکٹر ایف  8 ،ایف10 ،ایف 11اور آئی 8 مر کز میں 50  سے 70 ہزار ماہانہ کرائے پر اپارٹمنٹس  دستیاب ہیں، جبکہ  اگر سیکٹر ای 11 ، سیکٹر جی 11 ،سیکٹر جی8  اور گلبرگ گرینز میں اپارٹمنٹ رینٹ کیا جائے تو 30 سے 50 ہزار ماہانہ رینٹ پر  اپارٹمنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ نئے بننے والے سیکٹرز جیسے کہ ڈی 12 اور بی 17 میں 20 سے 30 ہزار ماہانہ کے کرائے میں بھی  اپارٹمنٹ  حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سیکٹر ای-11 کے اہم اپارٹمنٹس

مارگلہ ہل ویو

یہ اپارٹمنٹس سیکٹر ای11 میں  مین ڈبل روڈ پر واقع ہیں۔ ان اپارٹمنٹس میں 2 بیڈ اپارٹمنٹ کا رینٹ  50 سے 70 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ ان اپارٹمنٹس  سے  شہر کے اہم مقامات  تک رسائی کے لیے  ڈبل روڈ سیکٹر ای11 کا استعمال کرتے ہوئے مارگلہ روڈ کے ذریعے  آغا شا ہی ایوینیو پر جایا جا سکتا ہے ۔ آغا شاہی ایوینیو پر اگر آپ راولپنڈی کی طرف سفر کریں تو یہ ڈبل روڈ پر آئی جے پی روڈ سے منسلک ہو کر آپ کو فیض آباد تک پہنچاتی ہے جبکہ آغا شاہی ایوینو سے اگر آپ جناح ایوینو پر داخل ہو جائیں تو بلیو ائریا ، سیکٹریٹ او ر ایف 8 کچہری جایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ میٹرو اسٹیشن پر جانے کے لیے بھی  سب سے آسان رستہ یہ کہ آغا شاہی ایوینو پر ابن سینا سٹیشن پر جایا جائے۔

المکہ اپارٹمنٹس

المکہ اپارٹمنٹس میں  2 بیڈ اپارٹمنٹ کا رینٹ 35 سے 50 ہزار روپے ماہانہ ہے ۔ یہ اپارٹمنٹس سیکٹر ای11 کی شہاب الدین روڈ پر واقع ہیں ۔ یہ اپارٹمنٹس سٹوڈنٹس کے لیے انتہائی موزوں ہیں کیونکہ ان کا رینٹ بھی مناسب ہے اور یہ تین اہم یونیورسٹیز ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،بحریہ یونیورسٹی اور ائر یونیورسٹی سے کم فاصلہ پر ہیں اور شہاب الدین روڈ سے نکل کر مارگلہ روڈ کے رستے ان تمام یونیورسٹیز تک براہ راست رسائی ہے۔ ان اپارٹمنٹس  سے  شہر کے اہم مقامات  تک رسائی کے لیے  شہاب الدین روڈ ا استعمال کرتے ہوئے مارگلہ روڈ کے ذریعے  آغا شا ہی ایوینیو پر جایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ آغا شاہی ایوینو سے اگر آپ جناح ایوینو پر داخل ہو جائیں تو بلیو ائریا ، سیکٹریٹ او ر ایف 8 کچہری جایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ میٹرو اسٹیشن پر جانے کے لیے بھی  سب سے آسان رستہ یہ کہ آغا شاہی ایوینو پر ابن سینا سٹیشن پر جایا جائے۔۔

 شہر کے کچھ پراجیکٹس کی تفصیلات ہم نے آپ تک پہنچائی ہیں، اس کے علاوہ بھی اپارٹمنٹس کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اسلام آباد میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس شہر کے نئے سیکٹرز میں تیزی سے اپارٹمنٹس بنائے جا رہے ہیں ۔ سیکٹر ڈی 12 ،سیکٹر ڈی 17 اور گلبرگ گرینز میں اس سلسلے میں بے شمار پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ان کے علاوہ شہر سے منسلک آبادیوں بہارہ کہو ،ترنول ،مہر آبادی اور علی پور میں بھی اب تیزی سے اپارٹمنٹس کی تعمیر کی جارہی ہے۔ سرمایہ کار اس  سیکٹر میں ترقی کے رجحان کو جانچ کر بھر پور سرمایہ کاری کر رہے ہیں  جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تازہ ترین خبروں  اورپراپرٹی سے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ کال 555-555-111 یا ای میل  کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

info@graana.com

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

1 سال ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago