وزیرِ اعظم کا ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے مراعات کا اعلان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُنہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے 30 ارب کی سبسڈی بھی مختص کردی اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کردیا کہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھی جائیگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لیے تعمیراتی صنعت کا بحال ہونا بےحد ضروری ہے۔

وہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ترقی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پہلے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر پر فی گھر حکومت تین لاکھ روپے کی سبسڈی دے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پانچ مرلہ مکان کے لیے شرحِ سود پانچ فیصد ہوگی جبکہ 10 مرلہ مکان کے لیے سود کی شرح 7 فیصد ہوگی۔

بینک بھی اپنے پورٹ فولیو کا پانچ فیصد تعمیرات کے لیے رکھیں گے جس کے بعد کُل 330 ارب روپے تعمیرات اور ہاؤسنگ کے لیے مختص ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سکیم کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے تمام تر قانونی رکاوٹوں کو قومی رابطہ کمیٹی کے ذریعے دور کرنے پر کام جاری ہے۔ این او سی اور دیگر سہولیات کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام جاری ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو بھاگ دوڑ سے بچایا جا سکے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اُن کے مسائل کا حل کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا مقصد یہ ہے کہ معاشرے کا نچلا اور کم آمدنی والا طبقہ بھی اپنا گھر بنا سکے۔

لوگ رواں سال 31 دسمبر تک اِن تمام سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago