Real Estate

مال وَن وزیرآباد کا شاندار افتتاح، گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے مارکیٹ کیا جانے والا عظیم الشان منصوبہ

فورکاسٹ مارکیٹنگ کے شراکتی تعاون سے ملک کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے مارکیٹ کیا جانے والا عمودی طرزِ تعمیر پر مشتمل، مال وَن وزیر آباد کے منصوبے کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مین جی ٹی روڈ نزد مولانا ظفر علی چوک، وزیر آباد میں واقع مال وَن وزیرآباد کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فورکاسٹ مارکیٹنگ کی جانب سے مینیجنگ ڈائریکٹر میاں فرید علی جبکہ ڈائریکٹرز اسلم چوندا اور اکرام الحق نے شرکت کی۔

مال وَن وزیرآباد کی مارکیٹنگ پارٹنر ملک کی معروف آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے ریجنل سیلز ہیڈ سینٹرل محمد ناصر ملک، ریجنل مینیجر گجرانوالہ اطیب اعجاز اور سینیئر مارکیٹنگ مینیجر سفیان عارف نے شرکت کی۔

مال وَن وزیر آباد کی سائٹ پر منعقد کی جانے والی شاندار افتتاحی تقریب میں شریک شہریوں نے تقریب کے انعقاد کے بہترین انتظامات پر گرانہ ڈاٹ کام کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

افتتاحی تقریب کے حوالے سے گرانہ ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ مال وَن وزیرآباد جیسے منصوبے ملکی ریئل اسٹیٹ کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد اور اس کے نواحی علاقوں کے شہریوں کے لیے مال وَن وزیرآباد کسی تحفے سے کم نہیں۔

جی ٹی روڈ اور وزیر آباد بائی پاس پر واقع ہونے کے باعث مال کا داخلی راستہ شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں اور فیمیلز کے لیے ہر لحاظ سے موزوں ہے۔ وزیر آباد شہر کے داخلے سے چند قدم پہلے ہی جی ٹی روڈ پر واقع یہ منصوبہ دونوں اطراف یعنی مرکزی شاہراہ اور بائی پاس سے داخلے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔

ملک کی معروف اور صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے مارکیٹ کیا جانے والا یہ شاپنگ مال، ملکی و غیرملکی برانڈز پر مشتمل ہو گا۔

منفرد فنِ تعمیر کے حامل مال وَن وزیرآباد کی تکمیل سے قبل ہی شہریوں کی جانب سے اس منصوبے کا پُرجوش انداز میں استقبال کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے اور ترقی یافتہ شہروں کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ وزیرآباد اور اس کے نواحی علاقوں کے شہریوں کے لیے عید، شادی بیاہ اور دیگر تہواروں میں بالخصوص انتہائی مفید ثابت ہو گا۔ ملکی و غیرملکی برانڈز کا حامل یہ شاپنگ مال اس علاقے کی ترقی کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔

ملک کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے مارکیٹ کیا جانے والا مال وَن وزیرآباد کی افتتاحی تقریب 26 نومبر بروز ہفتہ منعقد کی گئی جس کو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago