Real Estate

استعمال شدہ گھر خریدنے کے لیے اہم تجاویز

اپنے گھر کا حصول کس کی خواہش نہیں۔ کوئی نیا گھر تعمیر کرنا ترجیح دیتا ہے۔ اور کوئی تعمیر شدہ گھر خریدنا پسند کرتا ہے۔ فی زمانہ ہر شخص بھاگ دوڑ اور وقت کی کمی کا شکار ہے۔ پلاٹ یا زمین خریدنے سے لے کر مٹیریل، انٹیریئر ڈیزائننگ اور تعمیر بلاشبہ ایک بہت بڑا مرحلہ ہے۔ جس کے باعث زیادہ تر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بجٹ کے مطابق پہلے سے تعمیر شدہ گھر خرید لیں۔ تاہم، وہ ایک مناسب مکان کی تلاش میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور مختلف افراد سے اپنی ضروریات اور بجٹ کا تذکرہ کرتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آپ کسی دھوکے یا غلط فیصلے کا شکار نہ ہوں۔ لہٰذا استعمال شدہ گھر خریدنے کے لیے چند اہم تجاویز پر غور نہایت ضروری ہے۔

 

 

اہم تجاویز

مندرجہ ذیل اہم تجاویز سیکنڈ ہینڈ گھر کی خریداری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

قانونی اور تعمیراتی ماہرین کی رائے

مضافات کا جائزہ

گھر کا اندرونی معائنہ

بجٹ اور ضروریات کا جائزہ

منتقلی یا شفٹنگ کی منصوبہ بندی

مستقل بنیادوں پر مناسب گھر

 

 

قانونی اور تعمیراتی ماہرین کی رائے

استعمال شدہ یا گھر خریدتے وقت چند قانونی اور تعمیراتی پہلوؤں پر محتاط رہنا انتہائی ضروری ہے۔ سب سے اہم بات یہ یقینی بنانا ہے کہ زمین یا ڈھانچے سے وابستہ کوئی تعمیر یا کام باقی نہ ہو۔ مزید یہ کہ، جائیداد قانونی مسائل میں الجھی نہ ہو۔ ایک اور اہم عنصر جس پر توجہ دی جائے وہ ہے ساخت کی مضبوطی۔ قانونی مسائل سے متعلق ماہرین کی رائے آپ کو کسی بھی ممکنہ دھوکے سے بچا سکتی ہے۔

گرانا ڈاٹ کام اس سلسلے میں اپنے کلائنٹ کو اہم تجاویز اور مسائل کے حل پیش کرتا ہے۔ جن کے تحت جائیداد اور پراپرٹی سے متعلق دھوکے بازی اور قانونی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔ان اہم نکات میں ملکیت، قانونی اداروں سے منظوری، جائیداد کی اہمیت اور وقت پر حصول شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے گرانا ڈاٹ کام ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے کلائنٹس کی تعداد میں اضافہ ممکن بنا رہا ہے۔

جہاں تک تعمیراتی پہلوؤں کی بات ہے۔ یہ جاننے کے لیے ماہرین کی رائے لینی چاہیے کہ آیا چھت اور دیواریں اعلیٰ معیار کے مواد کا استعمال کرکے مضبوط بنائی گئی ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے معائنہ کیا جانا چاہیے کہ کوئی لیکیج یا رساؤ تو نہیں۔ اسی طرح، اپارٹمنٹس کے معاملے میں، صرف اس اپاٹمنٹ کی مضبوطی یقینی بنانا کافی نہیں ہے جسے خریدنے کا ارادہ ہو۔ بلکہ باقی اپارٹمنٹس اور بلڈنگ کی مضبوطی اور معیار کو بھی یقینی بنایا ضروری ہے۔

 

 

مضافات کا جائزہ

قانونی اور تعمیراتی ماہرین کے علاوہ مکان کے مضافاتی یعنی ارد گرد علاقے کا جائزہ مستقبل میں آپ کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لیے اہم ترین ہیں۔ کیونکہ گھر خریدنے کے لیے روز بروز سرمایہ کاری نہیں کی جاتی۔ بیشتر سوالات جن کے جواب جاننے کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ

ارد گرد یا پڑوس میں کون لوگ آباد ہیں؟

کتنے عرصے سے آباد ہیں؟

کیا یہاں رہائش پزیر لوگ ملکیت پر آباد ہیں یا کرایہ پر؟

علاقے میں موسمی شدت اور اس کے اثرات کیا ہیں؟

کیا بجلی، پانی اور گیس کے کنکشن بحال ہیں؟

قریبی مارکیٹ یا مشہور مقامات کا فاصلہ کتنا ہے؟

سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی حالت کیا ہے؟

 

 

اہم سوالات کا جائزہ

سوالات یا ان سے منسلک دیگر پہلو آپ کے بہترین یا بدترین فیصلے میں فرق واضح کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا، چند معاملات کا اندازہ آپ کو وہاں کے مختلف دوروں سے ہو سکتا ہے۔  ایک قابلِ غور نقطہ یہ ہے کہ اگر علاقے میں زیادہ تر آبادی کرائے پر رہائش پزیر ہے تو اس کے کچھ منفی پہلو سامنے آسکتے ہیں۔ بارش اور آندھی کی صورت میں علاقہ ڈوب جاتا ہے یا پانی بہہ جاتا ہے؟ علاقے میں پانی کی دستیابی، بجلی اور گیس کے باقاعدہ کنکشنز بحال ہیں یا ابھی اس میں عرصہ درکار ہے۔ مرکزی مارکیٹ، ہسپتال اور دیگر اہم مقامات تک رسائی ممکن ہے؟ علاوہ ازیں، سڑکیں صحیح حالت میں یا نئی تعمیر شدہ ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر سفر میں دشواری پیش نہیں آتی۔ یہ تمام پہلو پرانی اور نئی آبادیوں میں مختلف ہوتے ہیں۔ تاہم معلومات اور چھان بین آپ کا حق ہے۔

علاوہ ازیں، علاقے میں مجرمانہ کاروائیوں کی شرح یا پڑوس اور قریبی گھروں میں ممکنہ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کی موجودگی یا سرگرمیوں سے آگاہی بھی ضروری ہے۔ گویا مذکورہ سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات یا معلومات آسان نہیں۔ لیکن علاقے میں موجود دیگر افراد یا فیملیز اس ضمن میں آپ کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

بلاشبہ، ان تمام پہلوؤں سے متعلق ایک قابل ریئل اسٹیٹ ایجنٹ آپ کو بھرپور معلومات فراہم کرتا ہے۔

 

 

گھر کا اندرونی معائنہ

گھر کی تعمیر اور ڈھانچے سے متعلق حالتِ زار ماہرین آپ کو بتا چکے۔ تاہم، اندرونی جائزہ بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ کیا گھر کا نقشہ یا تقسیم آپ کی ضرورت کے مطابق ہے۔ کمرے، دالان، کچن، باغیچہ، باتھ روم اور ڈرائنگ روم مناسب حجم اور سہولیات رکھتے ہیں۔ گھر میں بجلی اور برقی تاروں کا نظام ہے یا پھر کتنا نیا یا پرانا اور بوسیدہ ہے؟ اور کیا اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟ سیوریج سسٹم کی حالت کیا ہے۔ پائپ لائنز لیکیج یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار تو نہیں۔

یوٹیلیٹی بل واجب الادا ہیں یا باقاعدگی سے ادا کیے گئے ہیں؟ دیواریں سیم زدہ ہیں یا نمی اور موئسچر سے پاک ہیں؟ غرضیکہ، مکان خریدنے کے بعد اس کی تعمیر میں مزید کتنے سرمائے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

تاہم اگر یہ کام آپ ہوم انسپیکشن ٹیم کے سپرد کرتے ہیں تو وہ نہایت باریک بینی سے پراپرٹی کا جائزہ لیتے ہیں اور چھت، بنیادیں، پلمبنگ، وائرنگ، اور نکاسی آب کے نظام جیسی چیزوں کو دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ہیٹنگ اور کولنگ سسٹم، ایمرجنسی ایگزٹ، فائر سسٹم، اور حفاظتی اقدامات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں۔ مزید برآں، آگ، پانی یا اس سے ملتے جلتے کسی بھی مسئلے کی وجہ سے نقصان کی علامات کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ جس سے رہائش اختیار کرنے یا پراپرٹی کی دوبارہ فروخت کی قیمت کو لاحق خطرات کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

 

 

بجٹ اور ضروریات کا جائزہ

ایک ایسا گھر جو آپ کے بجٹ پر پورا اتر رہا ہے۔ لیکن گھر میں بزرگ افراد کے لیے موزوں نہیں۔ افراد زیادہ ہیں جگہ کم ہے۔ لیکن لوکیشن بہترین ہے اور ایک ہوا دار مقام ہے۔ تو آپ کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بہت سے اچھے مقامات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ اور آپ اسے بعد ازاں تعمیر و مرمت کے زریعے اپنے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

 

 

منتقلی یا شفٹنگ کی منصوبہ بندی

کسی بھی گھر کی خریداری سے قبل یہ ذہن نشین رکھیئے۔ کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد آپ کو شفٹنگ کے لیے بھی رقم کی ضرورت درپیش ہوگی۔ لہٰذا، منتقلی بھی بجٹ میں شامل کریں تو عمدہ رہے گا۔ تمام تر پیکنگ سے لے کر گاڑی میں لوڈ کروانے اور منتقلی کے بعد اَن لوڈنگ اور اَن پیکنگ جیسے مراحل اس میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، آج کل کچھ ایسی سروسز دستیاب ہیں۔ جو باقاعدہ ایک ٹیم کے ذریعے گھر کا تمام سامان پیک کر کے شفٹ کرواتے ہیں۔ اور پھر انہیں اَن پیک کر کے نئے گھر میں انسٹال کرتے ہیں۔ اگرچہ، اس ساری سرگرمی پر نظر رکھنے کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ لیکن جھنجھٹ سے بچ کر بھی رقم کی ادائیگی تو آپ کو ہی کرنی ہے۔

 

 

مستقل بنیادوں پر مناسب گھر

اجلت میں کیے گئے کچھ کام کبھی کبھار ایک چیلنج ثابت ہوتے ہیں۔ اور مستقل بنیادوں پر ساتھ نہیں دے پاتے۔ اسی طرح گھر خریدتے ہوئے اگر آپ یہ اندازہ لگانا بھول گے ہیں کہ آپ کا آفس کتنی دور ہے۔ یا پھر آپ نے قریبی شاہراہوں اور سڑکوں کی خستہ حالی کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ تو منتقلی کے بعد یقینی طور پر یہ فیصلہ ایک چیلنج ثابت ہوگا۔ لہٰذا، ایسے گھر کا انتخاب ضروری ہے جو مستقل بنیادوں پر آپ کے لیے مناسب فیصلہ ثابت ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago