Real Estate

گھر کی ویلیو میں اضافہ یا کمی کن عوامل پر مشتمل ہے؟

اگر آپ گھر خریدنے یا فروخت کرنے کے خواہشمند ہیں تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی بنیاد پر گھر کی ویلیو یا قدر و قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو اس حوالے سے اہم معلومات سے آگاہ کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر کی مارکیٹ ویلیو کا تعین دو طرح کے عوامل پر ہوتا ہے، اندرونی اور بیرونی۔

آئیے سب سے پہلے بیرونی عوامل کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

موجودہ معاشی حالات

معاشی حالات کا بھاری اثر ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر بھی ہوتا ہے۔ ایسے میں ملک کے موجودہ معاشی حالات کے بارے میں مناسب معلومات رکھنا نہایت لازم ہیں۔ اگر ملکی معیشت کا پہیہ ترقی کی جانب تیز رفتاری سے چل رہا ہے تو اس کے شہریوں کے معاشی حالات بھی اچھے ہوں گے اور وہ گھر خریدنے کے لیے مارکیٹ میں اپنی ضرورت اور قوتِ خرید کے مطابق گھر تلاش کریں گے۔ یوں معیشت کے اصولوں کے مطابق گھروں کی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی اور ڈیمانڈ بڑھنے سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ اسی طرح ملکی معیشت کی زبوں حالی میں ریئل اسٹیٹ مارکیٹ بھی نیچے آئے گی اور گھروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی۔

 

رہائشی، کمرشل اور صنعتی زونِنگ

زوننگ وہ طریقہ کار ہے جس کے تحت حکومت رہائشی، کمرشل اور صنعتی علاقوں کا تعین کرتی ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ رہائشی علاقوں کے گِرد و نواح میں کمرشل یا صنعتی تعمیرات نہ ہوں تاکہ کسی قسم کی فضائی آلودگی جنم نہ لینے پائے۔

یہ ضروری ہے کہ حکومت کی جانب سے زونِنگ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ اگر زونِنگ کے عمل کی نگرانی نہ کی جائے تو رہائشی علاقوں میں بھی کمرشل تعمیرات ہونے لگتی ہیں جس کے نتیجے میں گھروں کی قیمتوں میں غیرفطری تبدیلی آتی ہے۔ اسی لیے گھروں کی قیمتیں قدرتی طور پر بحال رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ زونِنگ پر عملدرآمد کروایا جائے۔

قوانین اور ٹیکس کا کردار

ریئل اسٹیٹ پر لاگو ہونے والے قوانین اور ٹیکس ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر مثبت یا منفی انداز میں اثرانداز ہوتے ہیں۔ اگر حکومت کی جانب سے لاگو کیے جانے والے ٹیکس ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوں تو یہ ریئل اسٹیٹ کی ڈیمانڈ میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اگر ٹیکس سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں کی وغیرہ کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں تو اس کا انتہائی مثبت اثر ریئل اسٹیٹ پر بھی پڑتا ہے اور نتیجے میں پراپرٹی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے برعکس، اگر ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس لاگو کیے جائیں اور ترقیاتی کاموں پر خرچ نہ کیے جائیں تو یہ ریئل اسٹیٹ پر بوجھ بننے کا باعث بنتا ہے۔

یہ وہ بیرونی عوامل ہیں جو گھر کی مارکیٹ ویلیو یا قدر و قیمت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

آئیے اندرونی عوامل کا ذکر کرتے ہیں جو اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

گھر کی تزئین و آرائش

اگر آپ اپنا گھر بیچنے کے خواہشمند ہیں تو فی الحال رک جائیے اور سب سے پہلے اپنے گھر کا مکمل جائزہ لے لیجیے کہ وہ کتنا جاذبِ نظر ہے اور خریدار کے نقطہ نظر سے کتنا پُرکشش ہے۔

سب سے پہلے گھر کے مرمتی کاموں کا جائزہ لیجیے کہ گھر کی وہ کونسی چیزیں ہیں جنہیں مرمت کی ضرورت ہے جیسے کہ پلمبنگ کا نظام، دروازے، کھڑکیاں اور دیواروں کا پلستر وغیرہ۔

گھر کی تمام ٹھیک ہونے والی چیزوں کی مرمت کروانے کے بعد اس کی خوبصورتی کو بھی مدِنظر رکھیے۔ گھر کی دیواروں کو نئے رنگ و روغن سے آراستہ کریں اور دروازوں کو بھی پینٹ اور پالش کروائیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ کا پُرانا گھر کسی حد تک نئے جیسا دِکھے۔ یہ نکات انتہائی اہم ہیں جو گھر کی مارکیٹ ویلیو بڑھا دیتے ہیں اور خریدار کی گھر خریدنے میں دلچسپی بھی بڑھ جاتی ہے۔

 

گھر کی لوکیشن

گھر کی لوکیشن اس کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کسی بھی صاف ستھرے اور اچھی شہرت کے حامل علاقے میں موجود گھر کی پراپرٹی ویلیو عمومی طور پر بہتر ہوتی ہے۔ خریدار یہ دیکھتا ہے گھر جس علاقے میں موجود ہے وہاں رہائش کے لیے کتنی اچھی سہولیات دستیاب ہیں اور وہ علاقہ کتنا محفوظ ہے۔ کسی بھی علاقے کا بہترین انفراسٹرکچر وہاں موجود گھروں کی قدروقیمت کم ترقی یافتہ علاقوں کی نسبت قدرے بڑھا دیتا ہے۔

گھر کا ڈیزائن اور نقشہ

گھر کا ڈیزائن بھی مارکیٹ کے لحاظ سے اس کی قدروقیمت کے بڑھنے یا کم ہونے کا باعث بنتا ہے۔ ایسے گھر جو انتہائی خوبصورت فنِ تعمیر کے حامل ہیں ان کی قدروقیمت کسی عام ڈیزائن کے گھر کی نسبت کئی گنا زائد ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں زیادہ تر خریدار جدید ڈیزائنز کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا گھر خریدا جائے جو موجودہ دور کے تمام تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔ بالخصوص وہ خریدار جو ذاتی رہائش کے لیے گھر خریدتے ہیں وہ اس نکتے کو خاص طور پر مدِنظر رکھتے ہیں۔

گھر کی مارکیٹ ویلیو یا قدروقیمت خریدار اور بیچنے والے، دونوں کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو اندرونی و بیرونی عوامل کے بارے میں اہم نکات سے آگاہ کیا جو گھر کی مارکیٹ ویلیو پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago