Architecture & Art

رہائشی منصوبوں میں کمیونٹی سینٹرز کی اہمیت و افادیت

کسی بھی رہائشی منصوبے میں قائم کمیونٹی سینٹر وہاں کے رہائشی افراد کو قریب لانے اور باہمی اتفاق و محبت پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے ساتھ پراپرٹی کی قدروقیمت میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو اس حوالے سے اہم معلومات سے فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جدید دور کی تعمیرات میں کمیونٹی سینٹر کا رہائشی منصوبے میں ہونا اس منصوبے کی چیدہ خصوصیات میں شمار ہوتا ہے۔ موجودہ دور میں جہاں جدید ٹیکنالوجی کے بےجا استعمال نے لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے، وہاں کمیونٹی سینٹر کا قیام لوگوں کو قریب لانے اور باہمی یگانگت و محبت پیدا کرنے کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہوا۔ آئیے اس کی افادیت کے بارے میں آپ کو تفصیلاً آگاہ کرتے ہیں۔

ملاقات کے لیے موزوں پلیٹ فارم

کمیونٹی سینٹر سوسائٹی کے رہائشیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ باآسانی ملاقات کر سکتے ہیں۔ ایسی جگہ جہاں وہ مختلف سماجی تقریبات منعقد کر کے نہ صرف سماجی و معاشرتی مسائل پر گفتگو کر سکتے ہیں بلکہ ان مسائل کا حل نکال کر معاشرے کی بہتری کے لیے بھی کام کر سکتے ہیں۔ کمیونٹی سینٹر خوشی کے تہوار منانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

میل جول کو بڑھائے

یوں کمیونٹی سینٹر میں تقریبات کے منعقد ہونے سے سوسائٹی کے افراد چاہے مرد ہوں یا خواتین، آپس میں میل جول بڑھا سکتے ہیں۔ میل جول سے اپنے اطراف میں رہنے والے افراد کو بہتر انداز میں جاننے کا موقع ملے گا۔ خواتین اپنے بچوں سمیت کمیونٹی سینٹر آ سکتی ہیں اور دوسری خواتین سے میل جول بڑھا سکتی ہیں۔ یوں خواتین کے ساتھ آنے والے ننھے بچوں کو بھی نئے دوست بنانے کا موقع ملے گا۔

اکثر بوڑھے افراد عمر کے آخری حصے میں تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بچے بڑے ہو کر اپنی زندگی کی مصروفیات میں مگن ہو جاتے ہیں۔ کمیونٹی سینٹر ایسے افراد کے لیے نہایت مفید جگہ ہے جہاں پر وہ اپنے جیسے عمررسیدہ افراد سے ملاقات کر سکتے ہیں، دوستیاں بنا سکتے ہیں اور زندگی کے ان لمحات کو بھی حسین بنا سکتے ہیں۔

تنہائی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تنہا شخص کے اندر بیماریوں سے لڑنے کی قوت کم ہوتی ہے بہ نسبت اس شخص کے  جو میل جول رکھتا ہے۔ پھر اگر ایسے میں فیملی بھی وقت نہ دے تو انسان بیماریوں سے لڑنے ک طاقت نہیں رکھتا۔ کمیونٹی سنٹر مسکراہٹیں بکھیرنے، لوگوں کو قریب لانے اور ان کے بیچ محبت پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔ یہ نہ صرف بوڑھے بلکہ جوان اور ہر عمر کے اس شخص کی ذہنی صحت کے لیے نہایت مفید ہے جو تنہائی کا شکار ہے۔ چاہے عید ہو یا کوئی اور تہوار، کمیونٹی سینٹر میں مختلف تقریبات منعقد کر کے خوشیاں کا مزہ مزید دوبالا کیا جا سکتا ہے۔

 

کھیل کود اور جسمانی ورزش کی سہولیات

مشہور مقولہ ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ معاشرے کے افراد صحت مند ہوں تو ہی تندرست معاشرہ قیامِ عمل میں آتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے جسمانی صحت کو فروغ  دینے والی سرگرمیاں نہایت لازم ہیں۔

ان صحت بخش سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بہت سے کمیونٹی سینٹرز میں اِنڈور گیمز کی سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں جیسے کہ ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، سنوکر وغیرہ۔ ان سہولیات سے استفادہ کر کے نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ ان سرگرمیوں سے ذہنی صحت پر بھی نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس طرح کی سہولیات کا میسر ہونا نہ صرف صحت افزا ہوتا ہے بلکہ باہمی تعلقات کے فروغ کا بھی باعث بنتا ہے۔ ان سہولیات سے مستفید ہو کر نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی صحت مند رہ سکتے ہیں۔

ایسے کمیونٹی سینٹرز بھی پائے جاتے ہیں جہاں جسمانی ورزش کے لیے جِم کی سہولیات بھی میسر آتی ہیں۔ یوں آپ کو اپنی سوسائٹی سے باہر جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ کمیونٹی سینٹر میں ہی موجود جِم سے استفادہ کر کے نہ صرف آپ جسمانی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کو تحفظ کا احساس بھی فراہم کرتا ہے۔

 

پراپرٹی کی قدروقیمت میں اضافہ

ایسے رہائشی منصوبے جہاں کمیونٹی سینٹر قائم کیا جاتا ہے ان کی قدروقیمت ان رہائشی منصوبوں کی نسبت قدرے زیادہ ہوتی ہے جہاں کمیونٹی سینٹر تعمیر نہیں کیا جاتا۔

بالخصوص ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیز جن کے کمیونٹی سینٹرز میں لگژری سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، ان کی قدروقیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ ایسے رہائشی منصوبے میں موجود پراپرٹیز دیگر منصوبوں کی نسبت قدرے مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ اگر آپ ایسے کسی بھی رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو پراپرٹی فروخت کرنے پر اچھا منافع کما سکتے ہیں۔

 

تحفظ کا احساس

جدید دور میں کمیونٹی سینٹر اس بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے جو خاندان کے تمام بچوں کو اکٹھا اور متحد رکھتا ہے۔ کمیونٹی سینٹر میں آنے والے افراد نہ صرف ایک دوسرے کو جاننے لگتے ہیں بلکہ اسی اپنائیت کے باعث ان کو تحفظ کا احساس بھی ہونے لگتا ہے۔ یوں وہ ایک فیملی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔

اگر آپ خود بھی کمیونٹی سینٹر جانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ یوں آپ کا بچہ آپ کی نظروں کے سامنے موجود رہے گا اور آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستان میں کمیونٹی سینٹرز کا رجحان

بیرون ممالک میں کمیونٹی سینٹرز کا بہت زیادہ رجحان پایا جاتا ہے۔ بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی سینٹرز میں ہی عید اور دوسرے تہواروں کی خوشیاں مناتے ہیں۔

پاکستان میں کمیونٹی سینٹرز کا رجحان وقت کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ اکثر موجودہ اور نئے آنے والے رہائشی منصوبے کمیونٹی سینٹرز کو اپنی نمایاں خصوصیات میں شامل کرنے لگے ہیں۔

وقت کے ساتھ بدلتی دنیا میں کمیونٹی سینٹرز دورِ جدید کی ضرورت بنتے جا رہے ہیں۔ ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات کا میسر آ جانا کسی نعمت سے کم نہیں۔ اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو پاکستان کے بڑے شہروں میں یہ رواج زور پکڑ چکا ہے کہ ہم اپنے اطراف رہائش پذیر لوگوں سے ہی واقف نہیں ہوتے۔ حتیٰ کہ تہواروں پر بھی اپنے رشتہ داروں کے علاوہ اپنے آس پاس رہائش پذیر افراد کے ساتھ مل جل کر عید نہیں منائی جاتی۔

پرانے دور کی بات کی جائے تو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا رواج ہوا کرتا تھا۔ کسی بھی علاقے میں رہائش پذیر افراد اپنے اطراف کے لوگوں کو بخوبی جانتے تھے۔ عید اور دیگر تہواروں کو مل جل کر منایا جاتا تھا۔ یوں باہمی محبت و یگانگت برقرار رہتی تھی۔ تنہائی کا احساس قدرے کم تھا۔ پڑوسیوں کے گھروں میں ہونے والی شادیوں میں آنے جانے کا رواج ہوا کرتا تھا۔ خوشیاں مل جُل کے منانے کا رواج ہوا کرتا تھا۔

موجودہ دیر میں بڑے شہروں میں بالخصوص یہ روایات دم توڑ چکی ہیں۔ مغرب میں یہ روایات بہت پہلے دم توڑ چکی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ کمیونٹی سینٹر کا رواج وہاں جنم لیا اور پھر اس کا رخ یہاں بھی ہو گیا۔

موجودہ دور میں بڑے شہروں کے اس نفسانفسی کے کلچر کو ختم کرنے کے لیے کمیونٹی سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اگر کمیونٹی سینٹر میں آپ کو دیگر سہولیات بھی میسر آئیں تو اس سے ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔

اس لیے یہ ضروری ہے کہ نئی تعمیر ہونے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پلان میں کمیونٹی سینٹرز شامل ہوں۔ اس سے نہ صرف دورِ جدید میں باہمی اتحاد، اتفاق اور محبت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مل جُل کے رہنے کا کلچر ایک بار پھر فروغ پائے گا۔

آج کے بلاگ میں ہم نے کمیونٹی سینٹر کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں جو آپ کے لیے یقینی طور پر مفید ثابت ہوں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago