Categories: Real Estate

جدید طرزِ تعمیر کے باورچی خانے میں شعلہ گماں رنگوں کی اہمیت

باورچی خانہ کسی بھی گھر کا مسلسل استعمال ہونے والا ایک ایسا حصہ ہے جہاں صبح سے لے کر رات تک ہر فرد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ تاہم عمومی طور پر اس کی تزئین و آرائش کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ اگر آپ نے بھی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے باورچی خانے کی تزئین و آرائش کو نظرانداز کیا ہوا ہے تو اب وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنے باورچی خانے پر تھوڑی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسے گھر کا ایک مثالی حصہ بنا سکتے ہیں۔ باورچی خانے کی تزئین و آرائش کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اس میں ایسے رنگ بھریں جو نا صرف انکھوں کو بھلے محسوس ہوں بلکہ گھر کی شادابی میں بھی اضافے کا باعث بنیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

باورچی خانے کی دیواروں کے لیے رنگوں کا انتخاب

غالباً باورچی خانے میں رنگ بھرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کی دیواروں پر رنگ و روغن کے لیے دلفریب رنگوں کا انتخاب کیا جائے۔ اس کے لیے ایک یا دو گہرے شوخ رنگوں کا انتخاب کریں اور باورچی خانے کی دیواریں ان رنگوں سے سجا دیں۔ یقین کریں کہ باورچی خانے کی دیواروں پر رنگ و روغن پر آپ کا خرچہ صرف پینٹ کے دو چار ڈبوں سے زیادہ نہیں آئے گا۔ اکثر لوگ باورچی خانے صرف ایک رنگ کا استعمال بہتر تصور کرتے ہیں لیکن اگر آپ بھی ایسی سوچ کے حامل ہیں تو اس کیلئے ہماری تجویز ہے کہ اس مرتبہ آپ ایک سے زائد شوخ گہرے رنگوں کا انتخاب کریں اور اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے باورچی خانے کو نئی جلا بخشیں۔

باورچی خانے میں موجود الماریوں پر بکھرتے رنگ

دیواروں کے بعد آپ اپنی توجہ کچن کیبنٹس کی طرف دیں کیونکہ یہ آپ کے کچن کے سب سے نمایاں ضروریات میں سے ایک ہوتی ہیں۔ یہ کچن میں سب سے زیادہ جگہ لینے گھیرنے والی ایسی سہولیات ہوتی ہیں اور ان الماریوں میں رنگ بھکیرنا ایک دلفریب عمل ہو سکتا ہے۔ باورچی خانے میں موجود الماریوں اور کیبنٹس کے معاملے میں اکثر لوگ بنیادی رنگوں کے ساتھ جُڑے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جیسے سفید یا لکڑی کا عام رنگ۔ تاہم اگر آپ کے کچن کی گیلری یا کھڑکی ہریالی اور سبزے میں کھلتی ہے تو آپ کچن کیبنٹس کو ہرا رنگ اور اگر آپ کا گھر ساحل سمندر کے قریب ہے اور آپ کے کچن کی گیلری یا کھڑکی سمندر کی طرف کھلتی ہے تو آپ کیبنٹس کو ہلکا نیلا رنگ کرکے باہر کے فطری ماحول کو اپنے کچن میں لاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عام طور پر گہرے نیلے رنگ کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی لیکن یہ کچن کے کیبنٹس کے لیے ایک شوخ انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

کسی ایک منفرد رنگ کی مدد سے ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے

اگر آپ اپنے باورچی خانے میں رنگوں کے انتخاب کو ایک ہی تھیم دینا چاہتے ہیں تو مونوکروم تھیم اپنائیے۔ ایک ایسا رنگ جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے اس کا انتخاب کرتے ہوئے اس کے شیڈز کی مکمل رینج کو اپنے کچن میں لے آئیں۔ رنگوں کو خود پر حاوی کرنے کے بجائے خود کو ان رنگوں میں ڈبو دیں جیسے اگر آپ نیلے رنگ کا انتخاب کرتے ہیں تو فرش کے لیے اسکائی بلیو، اسٹول کے لیے ڈارک بلیو اور کیبنٹس کے لیے گرے بلیو رنگوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

باورچی خانے کے فرش کے لیے دیدہ زیب ڈیزائن کا انتخاب

باورچی خانے کے فرش کے لیے دو مختلف رنگوں کے ٹائل یا ماربل کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ سفید اور کالے رنگ کے ٹائلوں کا انتخاب کچن میں کمال خوبصورتی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کاؤنٹر ٹاپ اور پچھلی دیوار کے لیے بھی شوخ پیٹرن والی ٹائلوں یا وال آرٹ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

باورچی خانے کی منفرد اور تاریخی ورثہ کی حامل اشیاء سے تزئین و آرائش

اگر کہیں قدیم زمانے کی اشیاء رکھی نظر آئیں تو ان کی کشش ہمیں اپنی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کردیتی ہے اور اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ قدیم اشیاء کا ایک اپنا منفرد رنگ ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے باورچی خانے میں اینٹیک رنگ لانا چاہتے ہیں تو بہت ساری قدیم اشیاء اپنے باورچی خانے میں لے آئیے۔ آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کا کچن انتہائی دلچسپ اور رنگین شکل اختیار کر گیا ہے۔ اور اگر کبھی آپ کے کچن میں کوئی تاریخی ورثہ کی حامل اشیاء کا قدردان آ گیا تو آپ کو باتیں کرنے کے لیے ایک دلچسپ موضوع میسر آ سکتا ہے۔

مناسب قیمت میں باورچی خانے کی اشیاء کی سجاوٹ

یقیناً، آج کے دور میں ہر شخص کی جیب اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اپنے کچن کا مکمل طور پر میک اوور کرواسکے یا اگر آپ کرائے کے اپارٹمنٹ یا گھر میں رہتے ہیں تو آپ یہ سوچیں گے کہ آپ دوسرے کے گھر پر سرمایہ کیوں لگائیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ رنگوں کے ساتھ تجربات کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ بولڈ رنگوں کے بارے میں اتنے پُریقین نہیں۔ ایسی تذبذب کی صورتحال اور محدود بجٹ کے مسائل سے بچنے کے لیے آپ کم قیمت اَپ گریڈز پر غور کرسکتے ہیں۔ مثلاً کیبنٹس کو تبدیل کرنے کے بجائے صرف ان کے ہینڈل تبدیل کردیں، آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ اس کے نتائج اس قدر شاندار ہوسکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago