پائیڈ کا ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق قوانین کے نفاذ کی تجویز

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کے زیر اہتمام ویبینار کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریئل اسٹیٹ بزنس اور رہائشی منصوبوں سے متعلق وضع کردہ قوانین کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کرونا ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے معاشی ترقی کے خود مختار ادارے پائیڈ نے ریئل اسٹیٹ بزنس سمیت رہائشی اور تعمیراتی منصوبوں سے متعلق قوانین پر آن لائن ویبینار کا اہتمام کیا جس میں رءیل اسٹیٹ مارکیٹ کے ماہرین سمیت پائیڈ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ تحقیقی ماہرین نے شرکت کی۔

ویبینار سےابتدائی خطاب میں پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم الحق کا کہنا تھا کہ رہائشی منصوبوں، گھروں کی تعمیر، پلازوں اور کمرشل اراضی میں سرمایہ کاری کے باعث ملکی  زرعی اراضی میں بڑی تیزی کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائشی منصوبوں سمیت حکومتی اور فوجی افسران کے لیے پلاٹ مختص کیے جانے کے عمل کو لازمی کسی نہ کسی قانون کے ماتحت ہونا چاہئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک واضح پالیسی مرتب کرتے ہوئے اس حوالے سے وضع کردہ قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانا ہو گا۔

اپنے خطاب میں پائیڈ کی سینئر ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر لبنیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے گذشتہ اڑھائی سال میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک بھی این او سی جاری نہیں کیا اور نہ ہی گذشتہ 25 سالوں کے دوران ایک بھی رہائشی منصوبے کی تکمیل کے باوجود کوئی سند جاری کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 90 فیصد ہاؤسنگ سوسائٹیز بغیر قانونی دستاویز کے تعمیر کی گئی ہیں۔

ویبینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ شہرت کی حامل مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے اور اراضی کے سکڑنے کے باعث ہمیں بلند عمارتوں پر محیط رہائشی منصوبوں کی تعمیر کی ضروت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے کے مربوط حل پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ یہ صرف ڈیولپرز کا مسئلہ نہیں بلکہ شہریوں کی ایک بڑی آبادی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ڈیجیٹائزیشن کے فروغ پر بھی زور دیا۔

ویبینار میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسلام آباد میڈیا ٹاون کے نائب صدر طارق ملک نے ریئل اسٹیٹ سے متعلق قوانین کے نفاذ پر اپنا نظریہ پیش کیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سینیٹر شبلی فراز نے اس اہم مسئلے پر ویبینار کے انعقاد اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ترویج سے متعلق معنی خیز مباحثہ پر پائیڈ انتظامیہ، محقیقین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago