Everyday News

رواں ماہ آئی ایم ایف پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر جاری کرے گا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی سخت شرط پوری کر دی گئی جبکہ رواں ماہ آئی ایم ایف پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر جاری کر دے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارتی حکام کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی قسط ملنے میں تمام روکاوٹیں دور ہو چکی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں جائزہ اجلاس کی تمام  پیشگی شرائط پوری کر دیں ہیں۔

دوست ممالک سے مالیاتی تعاون کی یقین دہانیوں کے بعد اگست کے آخر تک آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دے گا۔

آئی ایم ایف کے اس اعلان کے بعد ملک میں بے یقینی کی کیفیت میں کافی حد تک کمی کی امید ہے اورآنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں استحکام ممکن ہو سکتا ہے۔

مرکزی بینک پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی عارضی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہو گا۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے قسط کی یقین دہانی سے دوست ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی مالیاتی اداروں سے بھی فنڈز کے اجراء میں آسانی کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے روپے کی قدر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago