Mega Projects

جدت، معیار اور شاندار فنِ تعمیر کے سفر پر گامزن، امارات کے 6 سال

کہا جاتا ہے کہ قدم بڑھاؤ گے تو کہیں پہنچو گے، راستہ اپناؤ گے تو منزل ملے گی، امید رکھو گے تو حاصل کر پاؤ گے۔ محنت، لگن، جستجو اور مستقل مزاجی کامیاب بناتی ہے اس سوچ کو جس کے تحت ذہن میں آیا ایک تصور، حقیقت کی دنیا میں بلند بالا عمارات کی صورت میں ایک دن آپ کے سامنے موجود ہوتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تعمیراتی الجھنیں ہوں یا رہائشی مسائل، شاپنگ پر کوالٹی آئٹمز کی تلاش ہو یا اچھے ہوٹلز کے بہترین کھانے۔ ایسے اور دیگر بے شمار مسائل سے متعلق امارات نے تمام سوالات کے جواب اور جدید حل پیش کرتے ہوئے شاندار فنِ تعمیر میں اپنا لوہا منوایا۔

آج 6 سال کے قلیل عرصے پر کامیابیوں اور کامرانیوں سے آراستہ امارات، جدت، اعلیٰ معیار اور طرزِ زندگی کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے شاندار فنِ تعمیر کے سفر پر رواں دواں ہے۔

 

 

امارات گروپ آف کمپنیز کا قیام

پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جدت اور نئے طرزِ تعمیر متعارف کرانے کے لیے 2016 میں امارات گروپ آف کمپنیز کا قیام عمل میں آیا۔

ڈویلپرز کا مقصد برطانیہ میں اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مقصد کا حصول ہے جو انہوں نے ارون اسٹیٹس اور ڈگلس ایلن جیسے برانڈز کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کر کے حاصل کیا۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔ اور اسی طرح دیگر پراجیکٹس کا آغاز ہوا۔

 

امارات پراجیکٹس

امارات گروپ بےشمار پراجیکٹس پر کام کرتےہوئے وطنِ عزیز کے شہریوں، رہائشیوں، صارفین اور سرمایہ کاروں کی خدمت میں کوشاں ہے، جو بلاشبہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بالواسطہ اور بلاواسطہ مفید اور کارآمد ثابت ہو رہے ہیں جن میں سے چند اہم پراجیکٹس کا ذکر یہاں ممکن ہے۔

 

 

امارات بلڈرز مال

گھر یا کسی بھی عمارت کی تعمیر کے لیے عمارتی سازو سامان کے انتخاب اور خریداری ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے جس کے لیے شہر کے مختلف بازاروں میں اچھے اور مناسب قیمت پر دستیاب مواد کی تلاش میں بھاگ دوڑ اور تھکا دینے والے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔

امارات بلڈرز مال نے ان تمام مسائل کا حل ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کر دیا ہے۔

 

 

امارات بلڈرز مال تعمیراتی کاروبار، پروجیکٹ ڈویلپرز، انٹیریئر ڈیزائنرز اور عام لوگوں سے لے کر سرمایہ کاروں کی ایک وسیع فہرست فراہم کرتا ہے اور ان کی ضروریات اور سوالات کو سمجھتے ہوئے ان کی تمام الجھنوں کے حل اور خصوصی آلات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

امارات بلڈرز مال کم سے کم نرخوں پر محفوظ سرمایہ کاری کی پیشکش کرتا ہے۔

یہ مال ڈی ایچ  اے اسلام آباد کے ساتھ جی ٹی روڈ پر واقع ہے جہاں بآسانی رسائی ممکن ہے۔

 

 

مال آف عریبیہ

مال آف عریبیہ جدید فنِ تعمیر کا وہ منہ بولتا شاہکار ہے جو تاریخ، ثقافت، اقدار و روایات اور اسلامی روایتی فنِ تعمیر پر مشتمل ہے جو نہ صرف عرب کے قدیم ورثے کی یاد دلاتا ہے بلکہ عرب دنیا کے ساتھ جڑے پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

مال آف عریبیہ امارات گروپ کا وہ جدید تعمیراتی شاہکار ہے جو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شاپنگ کے جدید تقاضوں اور معیار پر پورا اترتا ہے اور آنے والے زمانوں میں ایک شاندار عرب وراثت کے طور پر جانا جائے گا۔ یہ تعمیراتی شاہکار نہ صرف سیاحوں کو اپنا گرویدہ بنانے کے لیے ایک بڑی زمینی حقیقت کے طور پر ابھر رہا ہے بلکہ اپنے کئی یادگار مقامات کے ذریعے پاکستان کے لوگوں کو عرب ورثے سے قریب لانے میں اہم کردار نبھا رہا ہے۔

 

 

مال آف عربیہ اسلام آباد ایکسپریس وے کے نام سے معروف تجارتی اور رہائشی شاہراہ پر واقع ہے۔ ایکسپریس وے بغیر کسی رکاوٹ کے اسلام آباد شہر کو اپنی علاقائی حدود میں مارگلہ سے روات تک جوڑتا ہے۔

فلورنس گیلریا

فلورنس گیلیریا کو جڑواں شہروں کے سنگم پر پہلا لگژری بوتیک مال ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو یورپی آسائشوں پر مبنی قدیم تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔

اٹلی کے خوبصورت شہر فلورنس کی تہذیب و تمدن سے آراستہ یہ بوتیک مال تمام چھوٹے بڑے افراد کے لیے ایک دلکش اور آسائش سے بھرپور جگہ ہے۔

 

 

فلورنس گیلریا جدت اور زمانہ حاضر کے تقاضوں پر پورا اترتا ایسا شاپنگ مال ہے جہاں آپ نہ صرف شاپنگ سے محظوظ ہو سکتے ہیں بلکہ اعلیٰ معیار پر مبنی ہوٹل، حُسن کی نگہداشت اور جسمانی علاج سے بھرپور طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ مال شہر کے اعلیٰ ترین مقامات میں سے ایک مثالی مقام پر واقع ہے جہاں رہائش پزیر افراد اور سیاح دونوں ہی اس مال سے بڑے اور بھرپور فائدے اٹھا سکتے ہیں۔

فلورنس گیلیریا ڈی ایچ  اے 2 کے اولین مقام پر واقع ہے۔ اس تعمیراتی شاہکار کو مین جی ٹی روڈ، اسلام آباد سے آسان رسائی حاصل ہے۔

 

 

گالف فلوراز اپارٹمنٹس

پاکستان میں عمودی عمارتوں کی تعمیر کا فائدہ یہ ہے کہ یہ کمیونٹی پر مبنی زندگی کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔ لوگ اپارٹمنٹس اور فلک بوس عمارتوں سے متعلق بہت سی سہولیات سے مشترکہ استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک ہی عمارت میں اپارٹمنٹس میں مقیم لوگ ہمسایوں کے ساتھ باہمی روابط قائم کر سکتے ہیں جو اچھے تعلقات اور سیکیورٹی صورتِ حال میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 

 

گالف فلوراز اپارٹمنٹس فطرتی حُسن اور جدید طرزِ زندگی کا شاندار امتزاج ہیں۔ اس میں 600 سے زائد اعلٰی درجے کے کنڈومینیمز بہترین سہولیات اور سرسبز و شاداب پہاڑی نظاروں کے ساتھ آپ کے وقار کو وہ تقویت بخشیں گے جو جڑواں شہروں میں اسے سب سے زیادہ پُرکشش ریزورٹ لیونگ کمیونٹی بناتا ہے۔

فیملی کلب، انفینٹی پول، ایمرجنسی رسپانس کی سہولیات اور شاپنگ سینٹرز والے لگژری اپارٹمنٹس کے ساتھ، گالف فلوراز شاندار طرزِ زندگی کو یقینی بناتے ہیں۔

گالف فلوراز ایسے مقام پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو جڑواں شہروں کے سنگم ایکسپریس وے پر شہر کے سب سے پر سکون علاقوں میں سے ایک بحریہ ٹاؤن (گارڈن سٹی) میں واقع ہے۔

 

ایمیزون آؤٹ لیٹ مال

ایمیزون برساتی جنگل، جو شمال مغربی برازیل کے زیادہ تر حصے پر محیط ہے اور کولمبیا، پیرو اور دیگر جنوبی امریکی ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا برساتی جنگل ہے جو اپنی حیاتیاتی تنوع کے لیے مشہور ہے۔

ایمیزون آؤٹ لیٹ مال،  جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ، یہ پاکستان کا پہلا ایسا مال ہے جو ایک خاص جنگل تھیم پر تعمیر کیا گیا ہے، اور یہی اس کی منفرد پہچان ہے۔

یہ ڈیزائنر برانڈز تلاش کرنے والے صارفین کے لیے وہ منزل ہے جو ایک مقام پر تمام سہولیات سے آراستہ ہے جس میں تفریح اور ریسٹورنٹ، کیفے، سونا باتھ، سپا، فٹنس سینٹر، بچوں کے کھیل کا ایریا اور لائبریری کے لیے وسیع علاقہ مختص ہے۔

 

 

ایمیزون مال اسلام آباد کا مقصد جڑواں شہروں کے لوگوں کے لیے ایک ایسا فیشن ہب بنانا ہے، جو جدید ترین اور مطلوبہ قومی اور بین الاقوامی برانڈز سے بھر پور ہو۔ یہ جدید فن تعمیر کا شاہکار راولپنڈی اور اسلام آباد میں ثقافت اور تجارت کا مجسم ہے۔

جنگلاتی تھیم والے ریسٹورنٹ میں کھانے کے تجربے سے لے کر قدرتی اسپاس اور سیلون میں آرام کرنے تک، اس مال میں سب کچھ  دستیاب ہے۔

یہ مال جی ٹی روڈ کی بہترین لوکیشن پر واقع ہے۔

 

 

امارات ریزیڈینسیز

امارات گروپ پاکستان میں پہلی بار اسمارٹ رہائش پر مشتمل امارات ریزیڈینسیز پیش کر رہا ہے۔

امارات ریزیڈینسیز امارات بزنس ڈسٹرکٹ کا ایک اہم جزو ہے، جس کے عقب میں مال آف عربیہ ہے۔

یہ مال ایک مائیکرو اپارٹمنٹ ماڈل میں وسیع پیمانے پر سہولیات کا حامل ہے جو ضلع میں ابھرتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں کو بنیاد بنا رہا ہے۔

امارات ریزیڈینسیز کمرشل مقامات کو رہائشی مقامات سے جوڑتا ہے کیونکہ یہ اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ واقع جڑواں شہروں کی 20 سے زیادہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قریب ہے۔

 

 

امارات ریزیڈینسیز قدیم انفراسٹرکچر کے امتزاج کے ساتھ اسلام آبا میں لگژری اپارٹمنٹس کے نئے معیار پیش کر رہا ہے۔ انفینیٹی پولز، بزنس کیفے، سرسبز باغات امارات ریزیڈینسیز کا خاصہ ہیں۔

ملک میں سمارٹ لیونگ کا علمبردار ہونے کے ناطے، یہ پراجیکٹ شہر کے لگژری منظر کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر ایک مثالی مقام کے ساتھ، اپارٹمنٹ کمپلیکس جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے آسانی سے قابل رسائی ہے۔

 

 

جی الیون ہوٹلز

ایمیزون ہوٹل اسلام آباد کے رہائشی اور تجارتی سرگرمیوں کے علاقے G-11 مرکز میں واقع ہے جو شاندار ہوٹل سویٹس اور تمام جدید سہولتوں کے ساتھ ایک آرام دہ اور کشادہ ماحول پیش کرتا ہے۔ جس میں گھر جیسے پرسکون ماحول کا احساس ہوتا ہے۔

ایمیزون ہوٹل پرتعیش ماحول، اعلیٰ معیار کے آرام اور روایتی پاکستانی مہمان نوازی کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ منفرد فنِ تعمیر اور طرزِ تعمیر پر مبنی یہ ہوٹل سرمایہ داروں کے خوابوں کو اجاگر کر رہا ہے۔

اس کا انتخاب سماجی طور پر متحرک علاقے میں کیا گیا ہے جو تفریح ​​اور کاروبار دونوں کی ضمانت دیتا ہے۔

 

ایمیزون ہوٹل کے انفینٹی پول میں تیراکی، اسلام آباد کے پرسکون نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا منفرد تجربہ پیش کرتا ہے۔ یہاں اعلیٰ ریسٹورنٹس کے ساتھ چھت پر کھانے کا حیرت انگیز تجربہ، غروب آفتاب اور چمکتی ہوئی شہر کی روشنیوں کے مناظر کو مزید حسین بنا کر پیش کرتا ہے۔

جی الیون ہوٹل ایگزیکٹو سویٹس، صدارتی سوئٹ، فٹنس سینٹر، ریستورنٹ، سپا، والیٹ پارکنگ، لانڈری، میٹنگ ہالز، روم سروس اور ہوائی اڈے کی شٹل جیسی بے شمار سہولیات سے مزین ہے۔

 

 

یہ تمام پراجیکٹس وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی  اے) اور تمام متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ہیں۔

امارات کے آنے والے متعدد پراجیکٹ میں گالف فلوراز 2 اور اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن کےگرینڈ بازار جیسے منفرد پراجیکٹس شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago