مال آف عریبیہ اوپن ہاؤس، امارات گروپ نے اپنے اگلے پراجیکٹ امارات ریزیڈنسز کا اعلان کردیا

امارات گروپ نے اپنے اگلے تعمیراتی پراجیکٹ امارات ریزیڈنسز کے قیام کا اعلان کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اعلان سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں مال آف عریبیہ اوپن ہاؤس میں کیا گیا جس میں شہرِ اقتدار کے رہنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام جناب شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، ڈائریکٹر ایجنسی 21 انٹرنیشنل شرجیل احمر اور ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی شریک ہوئے۔ تقریب میں اس پراجیکٹ کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی گئی جو کہ حاضرین کی توجہ کا مرکز رہا۔

اس موقع پر چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس اور محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع کی وجہ سے امارات گروپ کو مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ امارات ریزیڈنسز ہمارا اگلا پراجیکٹ ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا رہائشی منصوبہ ہے جو کہ اسمارٹ لیونگ کا کانسیپٹ متعارف کروا رہا ہے۔

امارات ریزیڈنسز کا قیام امارات بزنس ڈسٹرکٹ میں کیا جارہا ہے جس سے بات واضح ہوتی ہے کہ یہ منصوبہ کمرشل اور ریزیڈینشل پراسپیکٹس کا ایک بہترین امتزاج ہوگا۔ معیاری ڈیزائن، ماڈیولر انٹیریرز اور توانائی کے بچاؤ کے اسمارٹ سسٹمز لیے یہ منصوبہ شہر کے دیگر رہائشی منصوبوں سے کئی منفرد ہے۔ چونکہ یہ منصوبہ بزنس سینٹرز کی قربت میں واقع ہے یہاں کے رہائشیوں کو ضروریاتِ زندگی کے تمام لوازمات ایک ہی احاطے میں دستیاب ہوں گے۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago