Development

مستقبل کی بلین ڈالرز یونی کون کمپنی امارات گروپ نے تیزی سے ترقی کرنے والے ادارے کے طور پر آئی سی سی آئی 2022 ایوارڈ اپنے نام کر لیا

مستقبل کی بلین ڈالرز یونی کون کمپنی امارات گروپ کو تیزی سے ترقی کی منازل طے کرنے والے کاروباری ادارے کے طور پر تیسرے آئی سی سی آئی اچیومینٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایوانِ صنعت و تجارت اسلام آباد کے زیرِ اہتمام آئی سی سی آئی 2022 ایوارڈ کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیئرمین امارات گروپ آف کمپنیز اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

امارات گروپ نے اپنے ذیلی کاروباری اداروں امارات ڈیویلپمنٹ اینڈ ہاسپیٹیلیٹی، گرانہ ڈاٹ کام، ایجنسی 21 انٹرنیشنل اور پراپشور کے ساتھ مل کر پہلی بار 100 فیصد محفوظ سرمایہ کاری کا نظام متعارف کرایا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تیسرا اچیومینٹ ایوارڈ ہے جس سے امارات گروپ آف کمپنیز کو نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ سال امارات گروپ کو ایوارڈ فار ایکسیلینس کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اس موقع پر چیئرمین امارات گروپ اور سی ای او گرانہ ڈاٹ کام شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ یہ اُن کے لیے ایک پُر مسرت لمحہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے گروپ کی پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو تبدیل کرنے کی مسلسل کاوشوں کا ثمر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امارات گروپ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ذریعے معاشی ترقی کے ویژن کے ساتھ ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں ہاؤسنگ کے مسائل کا حل ہوگا بلکہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ اِس ایوارڈ کے اصل حقدار اِس کمپنی میں کام کرنے والے افراد ہیں جن کے شب و روز کی محنت سے ترقی کی نئی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔

امارات گروپ آف کمپنیز جس نے گذشتہ چھ سال میں ناقابلِ یقین حد تک کامیابیاں حاصل کیں۔ ایک کروڑ اسکوائر فٹ سے زائد رقبے پر 17 نئے پراجیکٹس کا آغاز کر کے نئی تاریخ رقم کی۔

امارات گروپ نے پراپشور کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان کو ڈیجیٹائز کرنے کے بعد پاکستان کا نیو آن لائن لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ اور پراپرٹی ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرایا۔

امارات گروپ نے تعمیراتی سامان اور گھریلو مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے لیے پہلے خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے لیے پہلے مرحلے میں اراضی کے حصول کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

امارات گروپ پاکستان میں پہلی بار تین ہوٹل کورٹ یارڈ بائے میریئٹ، ریذیڈنس ان بائے میریٹ اور فور پوائنٹس بائے شیرٹن میریٹ انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر بنا رہے ہیں جو اگلے سال ڈیلیور کر دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں امارات گروپ نے پاکستان کی اعلیٰ شہرت حامل کے تعلیمی ادارے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نَسٹ) کے تعاون سے ملک میں پہلی مرتبہ رئیل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن پروگرام کا آغاز کیا جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ پیشہ وارانہ افراد کی استعداد کار بڑھانا ہے۔

اسی طرح یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) کے تعاون سے پاکستان میں پہلی مرتبہ رئیل اسٹیٹ سرٹیفیکیشن پروگرام شروع کیا گیا۔

علاوہ ازیں امارات گروپ دیگر کئی ورٹیکل تعمیراتی منصوبوں کے علاوہ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر مبنی مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

امارات گروپ اور اس کے ذیلی کاروباری اداروں میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 2000 سے زائد ملازمتوں کے واقع فراہم کیے ہیں جبکہ حال ہی میں کمپنی کے ایک ذیلی ادارے ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے پورے ملک میں 100 سے زائد دفاتر کھولنے کے ساتھ مزید 1000 روزگار کے مواقعوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کا سب سے منفرد نام ہے جس نے گالف فلوراز، ایمیزون آؤٹ لیٹ مال، فلورنس گیلریا، گالف فلوراز ٹو، امارات بلڈرز مال، اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن اور مال آف عریبیہ جیسے اعلیٰ شہرت کے حامل ریئل اسٹیٹ پراجیکٹس کی بنیاد رکھی ہے۔

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس جبکہ محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 7 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکا ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی تھی۔

ایوانِ صنعت و تجارت اسلام آباد نے امارات گروپ کو سال 2022 کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا کاروباری ادارہ قرار دیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago