پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور تعمیراتی صنعت میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے چیرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر نے اوورسیز سرمایہ کاران کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کی میزبانی کی۔
تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے سیرینا ہوٹل میں ہوا جس میں تُرکی کے بزنس ٹائیکون اور چیرمین ایڈو گروپ آف کمپنیز مصطفیٰ ساک نے خصوصی شرکت کی جو کہ اُسی دن تُرکی سے خصوصاً اس تقریب کا حصہ بننے آئے تھے۔
تقریب میں چیرمین برک پلس کامل ارسلان، تُرک سفیر مصطفیٰ یرداكل، وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر، چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، سینیٹر فیصل جاوید، ایکسپورٹ ایریا مینیجر ٹونی پیریز، معتدد سرکاری افسران اور کاروباری طبقے کے افراد بھی شریک رہے۔
چیرمین عمارت گروپ جناب شفیق اکبر نے تقریب میں آئے معززین کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں رہائشی یونٹس کی تعمیر کی ضرورت پر گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے اپنے ہدف کے لیے کوشاں ہے اور انتھک محنت کررہی ہے۔
عمارت گروپ آف کمپنیز کی طرف سے گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، شرجیل احمر اور تمیور عباسی بھی تقریب کے موقع پر موجود رہے۔
تقریب میں پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں موجود کاروباری ترقی کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کے اس سیکٹر میں ترقی کی لاتعداد صلاحیتیں موجود ہیں جن پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
تقریب کی میزبانی عمارت گروپ آف کمپنیز نے کی اور توجہ پاکستان کی تعمیر و ترقی پر رہی اور اس امر پر گفتگو ہوئی کہ کیسے معتدد شروع کردہ پراجیکٹس پاکستان اور مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے منسلک انڈسٹریز کے لیے فائدہ مند ہیں۔
حکومتی نمائندگان نے اپنی گفتگو میں کاروباری طبقے کو حاصل حکومت کی خاص توجہ اور سپورٹ پر روشنی ڈالی۔ یوتھ افیئرز پر وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی جناب عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔
وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے عمارت گروپ کے پاکستان کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کے راغب کرنے کو سراہا اور کہا کہ اس سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔
چیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ عمارت گروپ کے اس قدم سے عالمی سطح پر پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان پیدا ہوگا۔
تقریب کا آغاز پاکستان اور تُرکی کے قومی ترانوں سے ہوا اور اس میں سائیں ظہور کی پرفارمنس نے خوب رنگ بھرے۔ مہمانوں کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضح کی گئی جس سے سبھی مُلکی اور غیر مُلکی معززین لطف اندوز ہوۓ۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…